فیرو جزائر: زیر سمندر 11 کلومیٹر طویل سرنگ کے نیٹ ورک میں

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

فیرو جزیروں میں تین سال سے زیادہ عرصے تک تعمیر کے بعد اب زیر زمین راؤنڈ اباؤٹ یعنی گول چکر کو کھولنے کی تیاری ہو چکی ہے۔

یہ زیر زمین سرنگیں ہیں جو سٹریموئے اور یوسٹروئے کو ملاتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک 11 کلومیٹر طویل ہے۔

یہ نیٹ ورک 19 دسمبر کو کھولا جائے گا۔

اس نیٹ ورک کی مدد سے مکینوں کے لیے سفر کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔ دارالحکومت تورشاون اور روناوک کے درمیان ایک گھنٹے اور 14 منٹ کا فاصلہ اب فقط 16 منٹ میں طے ہو جائے گا۔

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

سرنگ کا سب سے گہرا پوائنٹ 187 میٹر ہے جو سطح سمندر سے 613 فٹ نیچے ہے۔

ان سرنگوں کو استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ کمپنی کا کہنا ہے کہ عمودی ڈھلوان پانچ فیصد سے زیادہ نہیں۔

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

مقامی میڈیا کے مطابق سترہ دسمبر کو یہاں ہنگامی سروس فراہم کرنے والے ادارے نے ایک مشق کرنی ہے۔

نیٹ ورک کے درمیان میں فیروئسی آرٹسٹ ٹرونڈر پیٹرسن کا آرٹ ورک لگایا جائے گا۔ اس میں مجسمے اور روشنی کے اثرات شامل ہوں گے۔

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

ان سرنگوں سے گزرنے کے لیے ٹول فری ادا کرنا ہو گا۔

وہاں مقامی نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ایک مسافر گاڑی کو نو اعشاریہ 10 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

لیکن جو مقامی لوگ ہیں وہ یہاں اندارج کے ذریعے کم کرایہ ادا کریں گے۔

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

این سی سی کے ٹھیکے داروں کے مطابق فیرو کے جزائر میں بننے والی یہ سرنیں اب تک وہاں انفراسٹرکچر کی مد میں کیا جانے والا سب سے بڑا خرچ ہیں۔

فیرو جزائر

،تصویر کا ذریعہCOPYRIGHTESTUNLAR

اس وقت ایک اور سرنگ تعمیر ہو رہی ہے جو سنڈوئے اورسٹریموئے کے جزیروں کو جوڑ رہی ہے۔فیرو جزائر 18 جزیروں کے سلسلے پر محیط ہیں اور یہ آئر لینڈ اور ناروے کے درمیان آئس لینڈ اور ناروے کے جزیروں کے درمیان ہیں۔