بیروت کی سحر فارس: 'شادی کا سفید جوڑا پہننا تھا مگر سفید تابوت میں دفنایا'

سحر فارس

،تصویر کا ذریعہ[email protected]

،تصویر کا کیپشنسحر فارس بیروت دھماکہ سے پہلے آگ بھجانے والے عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچیں تھیں

سحر فارس آگ بھجانے والے عملے کے ساتھ کام کرنے والے طبی عملے کا حصہ تھیں۔ وہ بیروت میں آگ لگنے کے واقعے پر جائے حادثہ پر زندگیاں بچانے اور فوری امداد فراہم کرنے کے لیے گئی تھیں۔ مگر وہاں ہونے والے دھماکے میں اپنی جان کھو بیٹھیں۔ بیروت میں اس ہولناک حادثے کے بعد سحر کی ہلاکت کی خبر اور اُن کی تصاویر کثرت سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

سحر کی کہانی نے بیروت ہی نہیں بلکہ باقی دنیا میں بھی لوگوں کے دل توڑ دیے ہیں۔ سحر صرف 27 برس کی تھیں، اُن کی منگنی ہوچکی تھی اور عنقریب شادی ہونی تھی۔

سحر کے منگیتر گلبرٹ کرآن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ وہاں پہنچی اور اُس نے مجھے وہاں سے ویڈیو بھیجی۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

بی بی سی کے نامہ نگار کوئنٹن سمروال نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سحر نے جب اپنے منگیتر کو یہ ویڈیو بھیجی تو اُنہوں نے گوگل میپس پر دیکھ کر جگہ کا تعین کیا اور سحر کے نگران کو فون کر کہا کہ وہ انہیں وہاں سے نکلنے کا کہیں۔ یہ ویڈیو سحر کی زندگی میں اُن کی جانب سے لی گئی آخری ویڈیو تھی۔

گلبرٹ کرآن
،تصویر کا کیپشنسحر فارس کے منگیتر گلبرٹ کرآن نے بی بی سی کو اپنی منگیتر کے ساتھ آخری وڈیو کال کی تفصیلات بتائیں

سحر کے منگیتر گلبرٹ نے اس ویڈیو کے بارے میں بی بی سی کو بتایا کہ 'میں نے اُسے ویڈیو کال کی تاکہ دیکھوں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ میں نے اُس سے کہا کہ اگر وہاں کچھ ہو رہا ہے تو بھاگو۔ اُس نے میری طرف دیکھا۔ میں نے اُس سے ایک بار پھر کہا کہ اگر کچھ گڑبڑ ہے تو بھاگو۔ اُس نے بھاگنا شروع کیا۔ وہ بھاگ رہی تھی اور میں چیخ رہا تھا کہ بھاگو، بھاگو، بھاگو!۔'

اس دردناک کال کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے گلبرٹ کرآن نے بتایا کہ 'مجھے صحیح دورانیہ یاد نہیں لیکن 9 یا 10 سیکنڈ کے بعد پہلا دھماکہ ہوا اور فون بند ہوگیا۔'

گلبرٹ کرآن
،تصویر کا کیپشنگلبرٹ کرآن نے منگنی کی انگوٹھی اب اپنے گلے کی ایک چین میں ڈال کر پہن لی ہے۔

سحر اپنی شادی کی تیاریاں کر رہی تھیں اُن کی منگنی کی انگوٹھی اُن کی لاش سے ملی۔ اُن کے منگیتر گلبرٹ کرآن اس انگوٹھی کو اپنے گلے میں ایک چین میں پہنتے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

بی بی سی کے نامہ نگار کوئنٹن سمرول نے سحر فارس اور اُن کے منگیتر کی خوشیاں مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

گلبرٹ کہتے ہیں کہ 'اُس کے ساتھ شادی کرنی تھی جس میں انہوں نے سفید جوڑا پہننا تھا۔مگر میں نے اُسے سفید تابوت میں دفنایا'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

ماری جو نے سحر کی کے جنازے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اُن کے گھر والے اُن پر ایسے پھول کی پتیاں پھینک رہے ہیں جیسے اُن کی شادی کے دوران کرتے۔ یہ واقعی بہت المناک ہے۔'

مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلبرٹ کہتے ہیں کہ 'اسے کی جگہ کون لے سکتا ہے؟' اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا دل و دماغ سُن ہوگیا ہے کچھ محسوس نہیں ہورہا۔'

گلبرٹ کرآن اور سحر فارس

،تصویر کا ذریعہGilbert Karaan

،تصویر کا کیپشنگلبرٹ کرآن اور سحر فارس حادثے سے پہلے اپنی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔

اپنی منگیتر سحر فارس کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ 'آپ یہ کیسے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ گلاب جیسی لڑکی جو سو مردوں جتنی مضبوط تھی، وہ کیسے یوں ہلاک ہوسکتی ہے؟ میں چاہتا ہوں کے کوئی مجھے یہ سمجھائے۔'

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں چار اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد سے حکومت کی نا اہلی پر عوام کے غیض و غضب میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز لبنان میں حکومت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ منگل کو ہونے والے دھماکے میں چار ہزار سے زیادہ افراد زخمی اور دو سو سے زیادہ ہلاک ہوئے تھے۔