کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کیا ہو رہا ہے؟ دیکھیے تصویری جھلکیاں

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔ وبا کے اس دور میں ہم نے دنیا بھر سے چند بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

ڈیسری ہینری

،تصویر کا ذریعہTom Jacobs / Reuters

،تصویر کا کیپشنبرطانوی ایتھلیٹ ڈیسری ہینری لندن کے ایک گالف کورس میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔ کورونا کے باعث دنیا بھر میں کھیل کے میدان سنسان ہیں۔ ہینری نے سنہ 2016 کے ریو اولمپکس میں چار سو میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
بارسلونا

،تصویر کا ذریعہMiquel Benitez / Getty Images

،تصویر کا کیپشنسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں حال ہی میں لاک ڈاؤن میں چند نرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور بچوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر عائد پابندی بھی عارضی طور پر اٹھا لی گئی ہے۔ سپین میں بچے اب دن میں ایک گھنٹے کے لیے والدین کے ہمراہ گھروں سے باہر آ کر کھیل کود سکتے ہیں۔
لندن

،تصویر کا ذریعہDan Kitwood / Getty Images

،تصویر کا کیپشنلندن میں صحت کے شعبے سے منسلک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے فن پارے۔ یہ فن پارے مقامی آرٹسٹ پیٹر لیورسیج نے تیار کیے ہیں۔
سیلواڈور

،تصویر کا ذریعہEl Salvador Presidency / Reuters

،تصویر کا کیپشنوسطی امریکہ کے ملک سیلواڈور میں لاک ڈاؤن کے دوران جیل حکام نے ایک گینگ کے کارندے پکڑے ہیں۔ انھیں پکڑنے کا مقصد ملک میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔
احمد آباد

،تصویر کا ذریعہAmit Dave / Reuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ریاست احمد آباد میں طبی عملے کے اہلکار ایک تعمیراتی پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کا درجہ حرارت چیک کر رہا ہے۔
گلوریا

،تصویر کا ذریعہAlba Vigaray / EPA-EFE

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والے پادری پیڈرو ایک چرچ کے مہتمم ہیں اور وبا کے دور میں وہ چند رضاکاروں کے ہمراہ غریبوں اور بیمار افراد کے گھروں تک راشن اور خوراک پہنچانے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں گلوریا نامی ایک خاتون اپنے گھر راشن پہنچانے پر بانہیں پھیلا کر پادری پیڈرو کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔
فلسطین

،تصویر کا ذریعہRaneen Sawafta / Reuters

،تصویر کا کیپشنفلسطین کے مغربی کنارے کی گلیوں میں مشہاراتی نامی شخص سحری کے اوقات میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ڈرم بجا رہا ہے۔
برطانیہ

،تصویر کا ذریعہJoe Giddens / PA Media

،تصویر کا کیپشنکیپٹن ٹام مورے کے نواسی بینجی لگ بھگ ایک لاکھ 20 ہزار کارڈز کے درمیان کھڑی ہیں۔ یہ کارڈ ان کے دادا کی سالگرہ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے بھیجے گئے ہیں۔ جنگ عظیم دوم کے ویٹرن ’کیپٹن ٹام‘ نے حال ہی میں کورونا سے نمٹنے کے لیے صحت کے ادارے این ایچ ایس کے لیے لاکھوں پاؤنڈ امداد دی ہے۔
کیپ ٹاؤن

،تصویر کا ذریعہNic Bothma / EPA-EFE

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ایک بچہ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ جانوروں کے کلینک میں داخلے کا منتظر ہے۔
قوس قزاح

،تصویر کا ذریعہSteven Watt / Reuters

،تصویر کا کیپشنلندن میں دریائے تھیمز کے اوپر قوس قزاح کا ایک منظر

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔