مصر کا ’ٹیڑھا اہرام‘ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

،تصویر کا ذریعہEPA
مصر میں حکام نے ملک میں سیاحت کے وسیع پیمانے پر فروغ کے لیے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک واقع ’ٹیڑھا‘ یا ’بینت اہرام‘ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔
دہشر میں واقع اس اہرام کو تقریباً 2600 قبل مسیح میں ’سنفرو‘ یا ’سورس‘ نامی فرعون کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہEPA
درحقیقت اس اہرام کو 54 ڈگری زاویے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا لیکن یہ ایسی مٹی پر تعمیر کیا گیا تھا جس میں ٹھہراؤ اور استحکام کے مسائل تھے۔
لہٰذا اس کا حل ہرم کے زاویے کو 43 ڈگری پر رکھ کر کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images
اس اہرام کی زاویائی شکل شمال میں واقع سیدھی تکون کی شکل والے سرخ اہرام سے مختلف ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
سیاح اب شمال کی جانب سے 79 میٹر لمبی تنگ سرنگ کے ذریعے اہرام کے اندر گہرائی میں موجود دو حجروں تک پہنچ سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images
آثار قدیمہ کے ماہرین نے دہسر میں ایک سال تک کی جانی والی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مجسمے، چہرے پر ڈالے جانے والے نقاب اور آلات کو بھی سیاحوں کے لیے نمائش کا حصہ بنایا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images
مصر میں سیاحت ملک کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے.
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
۔










