ناردرن لائٹس: نورفوک کا ساحرانہ ساحل، تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہGary Pearson
برطانیہ میں ایک لینڈسکیپ فوٹوگرافر نے 10 سال ایک ہی ساحرانہ منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے میں گزار دیے۔
گیری پیئرسن صفائی کا کام کرتے ہیں۔ ان کی عمر 51 سال ہے اور ناردرن لائٹس سے لے کر جنگلی حیات، پرانی کشتیوں اور یہاں کے ہر وقت بدلتے مناظر دکھانے کے باعث وہ فیسں بُک پر4000 فالوورز حاصل کر چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انھیں نورفوک میں واقع تھورنم سٹیدہی ساحل سے عشق ہو گیا۔
حال ہی میں انھوں نے سٹیدہی کے آس پاس لی گئی اپنی پسندیدہ تصاویر کو اکھٹا کیا ہے۔ یہ علاقہ کوئے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جہاں کھلی جنگلی دلدلی زمین ہے اور یہ پیدل چلنے والوں، فوٹوگرافرز اور پرندے دیکھنے والوں کے لیے مشہور ہے۔

،تصویر کا ذریعہGary Pearson
یہ سب تب شروع ہوا جب وہ بوسٹن سے لنکاشائر آئے اور انھوں نے چاند کی روشنی میں ایک تصویر اتاری۔ وہ کہتے ہیں ’اس خاص شام، میرا کیمرہ میرے ساتھ تھا اور جیسے ہی میں نے چاند نکلتے دیکھا، میں نے فیصلہ کیا کہ نیچے ساحل کی جانب جا کر دیکھا جائے کہ وہاں کیا ہے۔‘
’جب میں لہروں کے نشانوں کے پاس سے گزرا تو میں نے خود سے سوال کیا کہ میں ایسا کیوں کر رہا ہوں؟ لیکن خوش قسمتی سے لہریں سڑک کے پاس سے آہستہ آہستہ گزر رہی تھیں اور چاند کی روشنی جادوئی انداز میں پانی پر پڑ رہی تھی۔‘

،تصویر کا ذریعہGary Pearson

،تصویر کا ذریعہGary Pearson

،تصویر کا ذریعہGary Pearson
اگلی صبح وہ اس شاندار قدرتی طور پر خوبصورت علاقے میں اُسی مقام پر دوبارہ لوٹے۔
وہ کہتے ہیں ’اس وقت سب کچھ بہت مختلف نظر آرہا تھا۔ خوبصورت، پرسکون، پرندوں کی آوازیں اور ساحل پر اڑتے ریڈ بیڈ سے ٹکراتی سمندری ہوا۔ یہ سب دیکھنے پر مجھے اندازہ ہوا کہ یہ جگہ کس قدر ساحرانہ ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہGary Pearson

،تصویر کا ذریعہGary Pearson
’تھورنم میری تمام ضروریات پر پورا اترتا ہے، یہاں کوئلے کا گودام، رنگین کشتیاں،سڑک کے اختتام پر جھاڑیوں سے نکلتی پرانی غیرمعمولی لکڑی کی تختیاں اور بے شمار جنگلی حیات ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’لیکن آپ یہ سوچ کر خود کو روک نہیں سکتے کہ کچھ اور مزید خوبصورت ملے گا، اسی لیے میں بار بار واپس آتا ہوں۔ مجھے یہاں سے عشق ہو گیا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہGary Pearson

،تصویر کا ذریعہGary Pearson

،تصویر کا ذریعہGary Pearson

،تصویر کا ذریعہGary Pearson
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔











