سونی فوٹوگرافی ایوارڈ مقابلے کے لیے چنندہ تصاویر

سونی کی جانب سے فوٹوگرافی کے عالمی مقابلے میں شریک چنندہ تصاویر۔ اس مقابلے کے لیے 195 ممالک سے 326000 تصاویر بھیجی گئی۔ فاتحین کا اعلان 17 اپریل کو لندن میں کیا جائے گا۔

ریبیکا میکلینڈ جو اوپن اور یوتھ جیوری کی چیئر ہیں کا کہنا تھا کہ اتنی مختلف قسم کی تصاویر دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔

ریبیکا کہتی ہیں ’قدرتی ہو یا فیشن فوٹوگرافی، روایتی سے لے کر ابھرتے ٹرینڈز تک، یہ ایوارڈ دنیا بھر میں فوٹو گرافی کی پسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔`

سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہMIRANDA ALAM

،تصویر کا کیپشناوپن اور سٹریٹ فوٹوگرافی کی کیٹیگری میں میرانڈا عالم کی بنائی گئ تصویر: انھوں نے لاس ویگس میں بیسٹ آف ویکلی سیلیبریشن کے دوران، تصویر بنوانے کے لیے پوز کرتے ہوئے ہوا کے جھونکوں سے ٹکرانے پر لڑکیوں کے ایک گروپ کا ردِعمل کیمرے میں قید کر لیا ہے۔
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہRICHARD ANSETT

،تصویر کا کیپشنپورٹریٹ کی کیٹیگری میں رچرڈ انصیٹ کی گرین پیری ۔ پیدائش، فوٹوگرافر اور اس کے سبجیکٹ کے دومیان تعلق کو دیکھئیے۔ انصیٹ کہتے ہیں 'میں ایسے موقع کا انتظار کر رہا تھا کہ پیری کی زیٹ گایئٹس آرٹسٹ اور انفلوئنسر کے طور پر ایک اثرانگیز تصویر بناسکوں۔`
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہNADIA ALY

،تصویر کا کیپشننادیا ایلی کی بنائی گئ پینگوئن کے بچوں کی تصویر کو قدرتی ورلڈ و وائلڈ لائف کی قسم میں منتخب کیا گیا ہے۔
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہBILLIE-MAREE WARD

،تصویر کا کیپشنپلاسٹک کے چمچوں میں مختلف رنگوں کے سفوف والی بلی ماری وارڈ کی تصویر کو سٹل لائف کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہCHRISTOPHER MADDEN

،تصویر کا کیپشنکرسٹوفر میڈن نے یہ تصویر آرکیٹیکچرل فوٹو گرافر ایزرا کی کام سے متاثر ہو کر بنائی ہے، جس کا موضوع لائٹ کو دیکھنا ہے۔
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہSHAUN MILLS

،تصویر کا کیپشنشاون ملز کا لیا گیا ڈوورکورٹ، ایسسیکس کے کنارے پرانے وکٹورین لائٹ گھر کا یہ 40 سیکنڈ نمائشی شاٹ بھی آرکیٹیکچرل کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہREMY WHITING

،تصویر کا کیپشنریمی ویٹنگ کی طرف سے رات کے وقت لی گئ برطانوی پیشہ ورانہ تیراک اولیور انسن کی یہ تصویر موشن کیٹیگری میں منتخب کی گئی ہے۔
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہZELLE WESTFALL

،تصویر کا کیپشننوجوانوں اور ڈائیورسٹی کی کیٹیگری میں منتخب کی گئی زیلی ویسٹ فال کی اپنی دوست ابوت کی بنائی گئی تصویر۔ ان کا کہنا ہے کہ ’گہری رنگت والی پتلی خواتین کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا ضروری ہے، کیوں کہ انہیں اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ ان کا رنگ بہت گہرا ہے۔`
سونی ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہILYA BUGAEV

،تصویر کا کیپشنمالڈووا، ٹورانکا کے گاؤں کے قریب ایک نوجوان چرواہے کی تصویر جسے الیا بگوایو نے بنایا ہے ،کو بھی نوجوانوں اور ڈائیورسٹی کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔

۔