بلیک فرائیڈے: سیل سے بہترین شاپنگ کے آٹھ گُر

شنگھائی، چین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسیل ہے اور اس کا پوری طرح فائدہ بھی اٹھانا ہے، یہ بالکل ایک مشن ہے اور ناممکن بھی نہیں

کس کو پسند نہیں کہ چیز کم بھاؤ یعنی کم قیمت میں ملے۔

میگا سیل پر دکانوں میں اشیا کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں اور یہ دنیا بھر میں ہوتا ہے۔

لیکن پھر بھی یہ بہت برا اور ڈرانے والا ہو سکتا ہے اور آپ کا مشکل سے کمایا گیا پیسہ ان چیزوں پر خرچ ہو سکتا ہے جن کی آپ کو ضرورت ہی نہ ہو۔

جب لاکھوں لوگوں کی آمد متوقع ہے تو پھر ایسے میں آپ کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ آپ کو وہ سب مل جائے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

خریدو فروخت کی ماہر سماندہ فینوک ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

1. ذرا تحقیق کر لیں

شاپنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیا آپ جانتے ہیں کہ سیل سے پہلے کسی چیز کی قیمت کیا تھی۔ کیا یہ سٹاک میں تو نہیں تھی؟ کیا اس کے لیے کوئی خاص اوقات ہیں۔ جانے سے پہلے یہ چیک کر لیں

شاپنگ پر جانے سے پہلے آن لائن جا کر قیمتوں کو چیک کر لیں۔

اس سے آپ کو اچھی قیمت والی دکان کا پتہ چل جائے گا۔ بلا مقصد گھوم کر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اس طرح آپ کی توجہ بھی کم بٹے گی۔

2. تبدیلی کی پالیسی کو چیک کر لیں

شاپنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیا ہو گا اگر آپ نے اپنا فیصلہ بدل لیا

اکثر اوقات دکانیں سیل میں خریدی گئی اشیا کی واپسی پر پابندی عائد کرتی ہیں اس لیے کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس کی واپسی کی پالیسی کو چیک کر لیں۔

بہت سے دکاندار خریدے گئے مال کی واپسی کی مدت کو محدود کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر 28 دن۔

اگر آپ نے خریدی گئی چیز کے بارے میں اپنی سوچ کو بدل لیا یا آپ کو ملنے والا تحفہ پسند نہ آیا تو آپ اسے بدل سکتے ہیں۔

کئی سٹور خریدی ہوئی چیز واپس کرنے کی پالیسی نہیں رکھتے لیکن اگر ہو تو پھر اس پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

3. اچانک کچھ مت خریدیں

شاپنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجلد بازی میں خریداری کبھی بھی ایک اچھا خیال نہیں ہے

جو بھی نظر آئے اسے خرید لینے کا رحجان اس لیے دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ چیزیں سیل پر ہوتی ہیں۔

لیکن اس وقت یہ سوچنا ضروری ہوتا ہے کہ کیا میں بچت کر رہا ہوں یا پھر مجھے واقعی یہ چیز پسند آ گئی ہے۔

دیانت داری کے ساتھ اپنے آپ سے پوچھیں کیا یہ کام میں آئے گی۔ یا پھر اسے آپ اپنی الماری کی زینت بنا دیں گے اور پھر اسے دن کی روشنی بھی نصیب نہیں ہو گی۔

اگر تو وہ پسند آنے والی چیز کپڑے ہیں تو پھر ایک کپ چائے پینے کے لیے جائیں اور اگر اب بھی وہ آپ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے تو پھر جائیں اور اسے خرید لیں۔

4. آرام دہ کپڑے پہنیں

کپڑے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگر آپ نے بہت زیادہ کپڑے تبدیل کرنے ہیں، جوتے بدلنے ہیں تو پھر آرام دہ لباس اور جوتے پہنیں

اس سے برا کچھ نہیں کہ آپ شاپنگ کے دوران چینج روم میں جائیں اور بار بار آپ کو اپنے جوتوں کے تسمے باندھنے پڑیں۔

5. ڈیزائنرز آئیٹمز کو کم قیمت میں خریدنے کا موقع

لگژری آئیٹم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگر آپ لگژری آئیٹم خریدنا چاہتے ہیں تو یہ اس کے لیے بہترین وقت ہے

اس قسم کی چیزیں زیادہ تر سیل کا حصہ نہیں بنتی۔

اگر آپ ایک اچھا ہینڈ بیگ اور ڈیزائئنر شوز لینا چاہتے ہیں تو شاید یہی وہ وقت ہے کہ آپ انھیں اچھی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

6. پانی کی ایک بوتل لے لیں

شاپنگ میں بھوک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشاپنگ کے دوران کچھ کھا پی لینا ایک اچھی بریک ہوسکتی ہے

اگر باہر سردی ہے تو اندر سٹورز میں موجود لائٹس آپ کے لیے پر حدت ہو سکتی ہیں آپ کو پانی کی کمی کو پورا کرنا چاہیے اور پھر کچھ سنیکس لے لینا بھی اچھا خیال ہو سکتا ہے۔

7. رش سے بچنے کے لیے جلد پہنچیں

شاپنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنخریداری تب آسان ہوتی ہے جب آپ کو چیز دیکھنے میں آسانی ہو نہ کہ اردگرد کے لوگوں کو ہٹانے میں وقت صرف کرنا پڑے
شاپنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنخریداری تب آسان ہوتی ہے جب آپ کو چیز دیکھنے میں آسانی ہو نہ کہ اردگرد کے لوگوں کو ہٹانے میں وقت صرف کرنا پڑے

اپنے لیے الارم لگائیں۔ یہ مت بھولیں کہ کب دکانیں کھلتی ہیں، ایسی صورت میں جب دکان کھلنے کا مخصوص وقت تک مقرر کیا گیا ہو۔

8. مزہ کریں

Christmas lights decoration at Oxford street, one of London's busiest shopping street: there are lots of shoppers walking by, buses and taxies

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلندن کی آکسفورڈ سٹریٹ میں کرسمس کی لائٹس کے درمیان شاپنگ کے لیے آنے والوں کی بھیڑ کی ایک جھلک

اگر آپ گھر سے سوچ سمجھ کر نکلے ہیں اور اپنے بجٹ کا اندازہ بھی پہلے لگا چکے ہیں اور اس سے زیادہ خرچ نہیں کرنا چاہتے تو پھر شاپنگ آپ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب نہیں بنے گی۔