ایجنٹ کو زہر دینے کا تنازع: ملک بدر ہونے والے 23 روسی سفارتکار لندن چھوڑ رہے ہی

،تصویر کا ذریعہEPA
برطانیہ کے شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے جن 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا وہ آج یعنی منگل کو روس واپس جا رہے ہیں۔
لندن میں روسی سفارتخانے سے وین اور سفارتی گاڑیاں روانہ ہوئیں ہیں۔
روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 لوگ بشمول روسی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ آج لندن سے روس کے لیے روانہ ہوں گے۔
روسی سفارتخانے کے باہر چند افراد جمع ہوئے اور سفارتخانے سے روانہ ہونے والے افراد کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔
برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ہفتے کو روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
برطانوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے اور یہ سفارتکار وہ انٹیلیجنس آفیسر ہیں جن کی شناخت مخفی رکھی گئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہEPA
ٹریزا مے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اعلان کیا گیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔
سابق برطانوی سفارتکار چالز کروفرڈ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کی مختلف انٹیلیجینس سروسز ہیں اور ان کا لندن میں بڑا اڈہ ہو گا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ مت بھولیں کہ روس مقامی افراد کو نوکری پر نہیں رکھتا۔ مثلاً روسی سفارتخانے میں آپ کسی برطانوی کو ڈرائیونگ یا باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔ ان سب کاموں کے لیے بھی وہ روس ہی سے عملہ لاتے ہیں۔ اتنے بڑے عملے میں وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو انٹیلیجینس ایجنٹس یا کسی ایجنسی کے لیے کام یا اس کی حمایت کرتے ہیں۔‘
چارلز کروفرڈ کا کہنا ہے کہ جو چیز سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ روس کے ایجنٹس کی لندن میں موجودگی برطانوی ایجنٹس کی ماسکو میں موجودگی سے کہیں زیادہ ہے۔ ’ہم ان کے انٹیلیجنس ایجنٹس ملک بدر کر رہے ہوں گے اور وہ ہمارے سفارتکار۔‘
روس نے سیلیسبری میں روس کے سابق انٹیلیجنس افسر 66 سالہ سرگئی اور ان کی 33 سالہ بیٹی یولیا کو زہر دینے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
دیگر اقدامات
- 23 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت
- نجی پروازوں، کسٹمز اور کارگو کی مزید سخت نگرانی
- روسی ریاستی اثاثے منجمد کیے جائیں گے جن کے حوالے سے شواہد ہیں کہ برطانیہ کے لیے خطرہ ہیں
- وزرا اور شاہی خاندان روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے
- روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے باہمی روابط معطل










