شرارتی ویڈیو میں خاوند کو قتل کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا

،تصویر کا ذریعہYouTube
یوٹیوب کی ایک ویڈیو بنانے کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں ایک امریکی خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس جوڑے کی کوشش تھی کہ وہ ایک ایسی ویڈئو بنائیں جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو جائے۔
20 سالہ مونالیزا پریز کو اس کے بوائے فرینڈ 22 سالہ پیدرو روئز نے کہا تھا کہ وہ انھیں 30 سینٹی میٹر یعنی ایک فٹ دور سے سینے میں گولی ماریں۔ ان کا خیال تھا کہ انھوں نے جو انتہائی موٹی کتاب پکڑ رکھی تھی وہ انھیں بچا لے گی۔
تاہم گولی اس 1.5 انچ کی کتاب کو چیرتے ہوئے روئز کو جا لگی جس کے بعد وہ ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا۔
مونالیزا پریز نے بعد میں سیکنڈ ڈگری مین سلاٹر (غیر دانستہ قتل) کا اعتراف کیا۔ ان کے دو بچے ہیں۔
مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مونالیزا پریز کی سزا کی شرائط
بدھ کے روز مینیسوٹا میں ایک جج جفری ریمک نے پریز کے اعترافِ جرم کے پیشِ نظر ان کی سزا کی شرائط کا تعین کیا:
1. وہ 180 روز تک قید میں رہیں گی۔ یہ سزا شروع میں دس روز جیل میں اور دس روز گھر میں تقسیم ہوگی یعنی ابتدائی چھ ماہ میں وہ کل 90 روز کی سزا کاٹیں گی۔ اس کے بعد بقایا 90 روز وہ گھر میں نظر بند رہ کر گزاریں گی۔ یہ سزا وہ جنوبی ڈکوٹا کی ریاست میں ہی ادا کر سکیں گی۔
2. دس سال کی زیرِ نگرانی پروبیشن
3. تمام عمر کوئی پستول یا بندوق رکھنے پر پابندی
4. اس کہانی سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہ کرنا
یہ سزا ریاستی قوانین میں تعین کردہ کم ترین سزا کی حد پوری نہیں کرتی مگر نورمن کاؤنٹی کے وکیلِ استغاثہ جیمز برو کا کہنا تھا کہ حقیقیت یہ ہے کہ یہ ایک بیوقوفانہ سٹنٹ تھا جو کہ پیدرو روئز نے پلان کیا اور ملزمہ ان کی اس بات کا یقین کر بیٹھیں کہ یہ خطرے سے باہر ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
یہ جوڑا کرنا کیا چاہتا تھا؟
یہ دونوں اپنی روزمرہ زندگی کو اپنے یوٹیوب چینل پر نظر بند کر رہے تھے۔ ان کی کوشش تھی کہ وہ انٹرنیٹ پر مشہور ہو جائیں۔
انھوں نے چھوٹی چھوٹی شرارتوں پر مبنی کئی ویڈیو بنائیں۔ جب 26 جون 2017 کو انھوں نے یہ ویڈیو بنانی شروع کی تو اس سے قبل ایسے کم ہی سواہد تھے کہ وہ اس حد تک جا سکتے ہیں۔
مذکورہ روز روئز ایک انسائیکلوپیڈیا کی موٹی سی کتاب اپنی چھاتی سے لگائے کھڑے تھے اور پریز نے ڈیزرٹ ایگل ہینڈ گن کو انتہائی قریب سے ان کی جانب فائر کیا۔
روئز نے ماضی میں ایسے تجربے کیے تھے اور ان کا خیال تھا کہ یہ کتاب انھیں بچا لے گی تاہم اس جوڑے کا تین سالہ بچے اور 30 ناظرین کی موجودگی میں روئز ہلاک ہوگئے۔
اس واقعے کے وقعہ پریز ان کے دوسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔









