ایشز: گابا کے سوئمنگ پول میں منگنی

گابا

،تصویر کا ذریعہEPA

آسٹریلیا میں گابا میں کھیلے جانے والے ایشز میں سوئمنگ پول بھی ہے جہاں آپ سوئمنگ کرتے ہوئے میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس پول میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا موقع چند ہی شائقین کو ملتا ہے۔

ایشز کے دوسرے روز پول میں موجود ایک شخص نے اس دن کو مزید یادگار بنایا۔

مائیکل مینگرج کو پول میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے لیے چنا گیا اور انھوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر اپنی گرل فرینڈ ٹوری روبک کو شادی کرنے کا کہا۔

گابا

،تصویر کا ذریعہEPA

خوش قسمتی سے روبک نے ہاں کر دی اور لینگرج اور پول میں موجود دیگر افراد نے بھرپور انداز میں خوشی منائی۔

ٹیسٹ میچ سپیشل سے بات کرتے ہوئے لینگرج نے کہا 'میں گذشتہ تین ماہ سے پلاننگ کر رہا تھا۔ میں بچپن ہی سے ایشز سیریز کا دلدادہ ہوں اور میں توری کے ہمراہ میچ دیکھنا چاہتا تھا۔'

گابا

،تصویر کا ذریعہEPA

گابا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

گابا

،تصویر کا ذریعہEPA

گابا

،تصویر کا ذریعہEPA

گابا سٹیڈیم کا سوئمنگ پول

دسمبر 2016 میں اس پول کا افتتاح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کیا گیا جس میں 32 ہزار لیٹر پانی موجود ہے۔ اور پہلی بار شائقین ایشز سیریز اس پول میں بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔

اس پول اور گراؤنڈ کے درمیان شفاف سکرین ہے۔ آسٹریلیا کی اولمپک تیراک سٹیفنی رائس اس پول کی سفیر ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور کا کہنا ہے 'اگر آپ ایشز کے دوران گابا میں بیٹنگ کر رہے ہیں تو بہت کچھ ہو رہا ہوتا۔ بکینی میں ایک خوبصورت لڑکی سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔'

گابا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

سوئمنگ پول تک رسائی کیسے؟

یہ سب خواب جیسا ہے۔ برزبین کی گرمی میں آپ سوئمنگ پول میں بیٹھے ہیں۔ ہاتھ میں بیئر ہے۔ کرکٹ دیکھ رہے ہیں۔

گابا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

لیکن اس سب میں ایک مسئلہ ہے۔ اس پول میں صرف ان لوگوں کو جانے دیا جاتا ہے جو بہترین سوئمنگ کے کپڑے پہن کر آتے ہیں۔

بکینی اور سوئمنگ کے کپڑے پہنے شائقین جب میچ دیکھنے آتے ہیں تو ان کو مجمع میں سے انتظامیہ چنتی ہے

تاہم پول میں موجود شائقین کے لیے سخت قواعد و ضوابط ہیں۔

گابا

،تصویر کا ذریعہGetty Images