آسٹریلیا: مگرمچھ سے بچنے کے لیے کار کی چھت پر رہنے پر مجبور

،تصویر کا ذریعہWA POLICE
آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقے میں دو افراد دلدل میں دھنسی گاڑی کی چھت پر پانچ روز تک پھنسے رہے تاکہ اونچی لہروں اور ایک مگرمچھ سے بچ سکیں۔
19 سالہ چارلی ولیمز اور 37 سالہ بو برائس مورس، ایک کتے کے ہمراہ مغربی آسٹریلیا میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے گئے تھے کہ جمعے کے دن ان کی کار دلدل میں دھنس گئی۔
دونوں نے اس آزمائش کے دوران ایک دستاویز اور اپنے عزیزوں کے نام ویڈیو میسج ریکارڈ کیے۔
امدادی کارکنوں نے انھیں منگل کو بازیاب کیا۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہWA POLICE
ریسکیو کوآرڈینیٹر پولیس سارجنٹ مارک بیلفور نے بتایا 'وہ بہت تھکے ہوئے، پیاسے اور گرمی کے مارے ہوئے تھے۔ ظاہر ہے ہمیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے پاس موجود خوراک اور پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی وجہ سے بچ گئے لیکن جب انھیں بروم شہر سے 60 میل دور جزیرہ نما ڈیمپئر پہ بازیاب کرایا گیا تو اس وقت ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی تھیں۔
سارجنٹ بیلفور کا کہنا تھا کہ ان افراد نے کم از کم ایک مگرمچھ کو دیکھا جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہو گئے۔
مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں برایس مورس کا کہنا تھا: 'کل رات ہمارے ارد گرد مگرمچھ ہی مگرمچھ تھے جو میرے کتے پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔'
انھوں نے بتایا کہ وہ دونوں ہی مثبت سوچ اپنائے رہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں احساس ہو رہا تھا کہ 'ہمیں کوئی نہیں ڈھونڈ سکتا۔ باربار طیاروں کی آوازیں آنا۔ آپ نہیں جان سکتے کہ جب وہ چلے جاتے تو حوصلہ ٹوٹ جاتا تھا۔ ہم نے امید قائم رکھی کہ کوئی آئے اور ہمیں بچا لے۔‘
منگل کو جب ان دونوں کے رشتہ داروں کو احساس ہوا کہ یہ لوگ گھر نھیں پہنچے، پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی اور انھیں اسی دن تلاش کر لیا گیا۔
سارجنٹ بیلفور نے بتایا کہ یہ سنسان بیابان علاقہ ہے اور اونچی لہروں کی وجہ سے مشہور ہے۔









