آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سیاح جوڑے پر تاج محل کے قریب حملہ
انڈیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے پر تاج محل سے 44 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع فتح پور سیکری کی یادگار کے احاطے میں حملہ کیا گیا۔
ایک سینیئر پولیس افسر نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ ضلع آگرہ میں چار افراد نے کوئنٹن جیرمی کلیرک اور میری ڈروز پر ایک بحث کے بعد حملہ کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کلیرک کے سر کی ہڈی میں فریکچر آیا ہے جبکہ مِس ڈروز کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی گئی۔
ان دونوں کا دلی کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ تاحال اس معملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
کلیرک نے انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کے بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے ان کی تصاویر لینا شروع کر دیں۔
خبر میں پولیس کے حوالے سے لکھا گیا کہ حملہ آوروں نے زبردستی میری ڈروز کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی اور ایک گھنٹے تک ان کا پیچھا کرتے رہے۔ جس کے بعد انھوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آگرہ کے پولیس سپریٹنڈنٹ امت پاٹھک نے کہا مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ جوڑا پولیس سٹیشن آیا اور ہم انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے گئے۔ وہ رپورٹ درج نہیں کروانا چاہتے لیکن ہم پھر بھی ان چاروں آدمیوں کے خلاف کیس درج کریں گے۔‘
انڈیا کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے جمعرات کو اتر پردیش کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ انہیں اس معاملے کی رپوٹ دیں۔