وائن سٹین کے خلاف مزید دو خواتین کی جانب سے ریپ کا الزام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہالی وڈ کے معروف فلم ساز ہاروی وائن سٹین کے حلاف مزید دو خواتین نے ریپ کے الزامات لگائے ہیں۔
برطانوی اداکارہ لیزیٹ اینتھونی کا کہنا ہے ہاروی نے اسی کی دہائی میں لندن میں ان کے گھر پر حملہ کیا تھا جبکہ ایک نا معلوم خاتون کا کہنا ہے کہ ہاروی نے 1992 میں ان کو ریپ کیا تھا۔
65 سالہ وائن سٹین کا کہنا ہے کہ انھوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ ہی خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے تھے۔
لندن میں پولیس وائن سٹین کے خلاف ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب نیو یارک پولیس بھی اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
فلمساز اور اداکار ووڈی ایلن نے وائن سٹین کے حلاف جنسی زیادتیوں کے الزامات پر 'دکھ' کا اظہار کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انہوں نے افواہیں تو سنی تھیں لکین اس طرح کے خوفناک الزامات کا اندازہ نہیں تھا۔ خود ووڈی ایلن کو اپنی گود لی ہوئی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا رہا ہے۔
آسکر ایوارڈز دینے والی کمیٹی نے ہاروی وائن سٹین کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔
امریکی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اور سائنسز کے دو تہائی سے زائد ارکان نے وائن سٹین کو فوری پر نکالے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ اور خود انکے اپنے بھائی باب وائن سٹین نے اپنے بھائی کو 'بیمار' اور 'بدکردار ' قرار دیا، اور کہا کہ انھیں لات مار اکیڈمی سے نکال باہر کر دینا چاہیے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکی اداکارہ روز میک گوان نے ایک ہوٹل کے کمرے میں ان پر ریپ کا الزام لگایا تھا۔ ان کے علاوہ کم از کم دو درجن خواتین نے ان پر جنسی تشدد کا الزام لگایا ہے، جن میں معروف اداکارہ انجیلینا جولی، گوینتھ پالٹرو، کارا ڈیولین، لیا سیڈاکس، روزانا آرکویٹا اور میرا سوروینو جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔







