برطانوی سمندروں کے بہترین مناظر

St Abb's

،تصویر کا ذریعہWilliam Pollard

،تصویر کا کیپشنولیئم پولارڈ کی تصویر 'روشنی کی شعاع' مجموعی طور پر بہترین تصویر قرار دی گئی

سینٹ ابز کی اس تصویر کو برطانیہ میں سمندر کا سب سے بہترین منظر قرار دیا گیا ہے۔

ولیم پولارڈ کی اس تصویر نے شپ ریک میرینزز سوسائٹی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ آوٹر ہیبرائڈز، سینٹ کلڈا، سڈمتھ اور نیوکوئے میں لی گئی تصاویر نے بھی دیگر چار زمروں میں انعامات جیتے۔

Sea view competition

،تصویر کا ذریعہJohn Roberts

،تصویر کا کیپشنجان رابرٹس کی اس تصویر کو سمندر کے زمرے میں انعام ملا

شپ ریک میرینزز سوسائٹی کے چیف ایگزیکیٹو کموڈور میلکم ولیمز کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں منصف کا کام آسان نہیں تھا۔

ان کے مطابق ہمیں برطانیہ بھر سے چار سو افراد نے 1300 سے زیادہ تصاویر بھیجیں۔

کموڈور ولیمز کے مطابق نہ صرف اس برس ہمیں ریکارڈ تصاویر موصول ہوئیں بلکہ ان کا معیار بہت اچھا تھا اس لیے فیصلہ کرنا بہت مشکل ثابت ہوا۔

Surfer

،تصویر کا ذریعہRoy Curtis

،تصویر کا کیپشنعوام اور تفریح کے زمرے میں رائے کرٹس کی نیو کوئے میں لی گئی تصویر کامیاب قرار دی گئی

مقابلے کے ایک اور جج نائیجل آتھرٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سال بہت شاندار تصاویر ملیں جو مسحور کن ہونے کے ساتھ ساتھ تکنیکی طور پر بھی کمال کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ میں کئی سال سے اس مقابلے کی منصفی کر کے لطف اندوز ہو رہا ہوں مگر یہ سال یقیناً سب سے مشکل تھا۔

نائیجل آتھرٹن نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت شاندار تھا کہ کئی باصلاحیت فوٹوگرافر نے خیراتی اداروں کی مدد کے مقصد کے لیے اپنے فن پارے دیے۔

Stacks of St Kilda

،تصویر کا ذریعہJohn Dyer

،تصویر کا کیپشنساحلی نظارے کا انعام جان ڈائر کی اس تصویر کو دیا گیا
Award winner

،تصویر کا ذریعہAlex Iacobet

،تصویر کا کیپشنبحری جہازوں اور ملبے کے زمرے میں ایلکس ایاکو بیٹ کی تصویر بہترین قرار دی گئی

تمام تصاویر کے جملہ حقوق فوٹوگرافرز کے نام محفوظ ہیں۔