سویڈن: سٹاک ہوم میں ٹرک نے لوگوں کو کچل دیا، ’چار افراد ہلاک‘

سٹاک ہوم

،تصویر کا ذریعہAFP

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں مقامی میڈیا کے مطابق ایک ٹرک نے کم از کم چار افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق جمعے کی دوپہر ہونے والے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سویڈن کے وزیرِ اعظم سٹیفن لوفوین نے کہا کہ ہر چیز اس بات کی جنب اشارہ کر رہی ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سٹاک ہوم

،تصویر کا ذریعہREUTERS

،تصویر کا کیپشنٹرک ایک سٹور کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہو گیا

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انھوں نے ایک ٹرک کو ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور کی کھڑکی توڑتے دیکھا۔ اس کے علاوہ انھوں کئی لوگوں کو زمین پر پڑے دیکھا ہے۔

ایک عینی شاہد لائف ارنمار نے ایس وی ٹی وی کو بتایا: 'وہاں مکمل انتشار کا عالم ہے۔ میں نے نہیں جانتا کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ صدمے کی حالت میں ہیں۔'

سویڈن کی شراب بنانے والی ایک فیکٹری سیپن ڈرپس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ایک ٹرک سامان دینے لیے صبح نکلا تھا جو کہ بعد میں چوری ہو گیا جو کہ بعد میں اس واقعہ میں استعمال ہوا۔

کمپنی کے ترجمان خبر رساں ادارے ٹی ٹی نیوز ایجسنی کو بتایا کہ 'ہمارا ڈرائیور ٹرک سے سامان نکال رہا تھا جب کوئی شخص چھلانگ لگا کر ٹرک میں داخل ہو گایا اور اسے لے کر بھاگ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن پولیس نے اس بارے میں کوئی تصدیق نیں کی ہے کہ آیا کسی کو اس واقعے کی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

سٹاک ہوم

،تصویر کا ذریعہAFP/ GETTY

،تصویر کا کیپشنپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار فرینک گارڈنر نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ شہری کے ایک اور علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان دونوں واقعات کا آپس میں تعلق ہے۔

گذشتہ ماہ لندن میں ایک شخص نے راہگیروں کو گاڑی چڑھا کر کئی لوگوں کو ہلاک و زخمی کر ڈالا تھا۔