بیکہم کے پاس ایک ہزار سے زیادہ فٹبال بُوٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
1۔ ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے اچھی شراب پر ایک مہینے میں 30 ہزار ڈالر خرچ کیے۔
2۔ گریٹ سکاٹش ہاف میراتھن دوڑ کا فاصلہ دوبارہ جانچ پر 150 میٹر کم نکلا۔
3۔ قطر ایئرویز کی اکانومی کلاس میں آپ کو اپنے ساتھ ایک باز (عقاب) لے جانے کی اجازت ہے۔
4۔ گلیکٹک ایکس رے سے ڈارک میٹر کے ثبوت کا پتہ چل سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
5۔ ڈیٹنگ سائٹ ٹنڈر Ape Tinder کے ذریعے انسان نما بندر کو ان کے جوڑے کی تلاش میں مدد مل سکتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
6۔ ایک شخص نے فن پاروں کے نمونے کو جمع کرنے والے ایک جرمن باشندے کے ہاتھوں اپنی پشت پر بنے ٹیٹو کو ڈیڑھ لاکھ یورو میں فروخت کیا ہے۔
7۔ بھوک کے سبب چڑچڑے پن کا وجود حقیقی ہے۔
8۔ ایک ورچوئل گیم سے شیزوفرینیا یعنی کسی شخص کے شقاق دماغ کا پتہ چلانے میں مدد مل سکتی ہے۔
9۔ بلی کی نسل کی 31 چھوٹی اقسام سات خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
10۔ ڈیوڈ بیکہم کے پاس ایک ہزار سے زیادہ فٹبال بوٹس ہیں۔









