اٹلی: سکول بس کو حادثہ کم از کم 16 ہلاک

،تصویر کا ذریعہVIGILI DEL FUOCO
اٹلی میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی ایک بس کے حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
جمعے کی رات گئے ایک بس موٹر وے پر بچوں کو ہنگری سے ویرونا لے جا رہی تھی۔
اٹلی کے آگ بجھانے کے قومی ادارے نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ حادثے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بس فرانس کے بدھا پیسٹ سے واپس آ رہی تھی جہاں ان طلبا نے پہاڑ پر ایک تفریحی دن گزارا۔
اٹلی کے خبر رساں ادارے آنسا کے مطابق بس میں سوار طلبا جن میں اکثریت 14 سے 18 برس کے لڑکوں کی ہے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد بس کی کھڑکیوں سے ہوتے ہوئے دور جا گرے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ بس سڑک سے کیسے اتری۔
آنسا کے مطابق بس میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد لوگ اس میں پھنس گئے تھے اور ہسپتال لائے جانے والے افراد میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







