عراقی افواج کی موصل میں پیش قدمی

عراق کی خصوصی افواج خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے پہلی مرتبہ موصل کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں۔

Mosul (24 October 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی افواج کا موصل کے مضافات میں دیہات فتح کرنے کے بعد ایک مقامی خاتون فوجی سے بغل گیر ہو رہی ہے۔
Major Salam Jasim (centre) of the Iraqi Counter-Terrorism Service near Tob Twaya (24 October 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی افواج کو میجر سلام جاسم کمانڈ کر رہے ہیں۔ انھوں نے موصل پر دولتِ اسلامیہ کا خاتمہ کے لیے ہر محاذ پر حصہ لیا ہے۔ میجر جاسم عراقی شہر فلوجہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے آپریشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
Iraqi special forces patrol Tob Zwaya (24 October 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنعراقی افواج کے دستے موصل شہر کے قریب گاؤں میں دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ختم کرنے کے بعد سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
Member of Counter-Terrorism Service carries an elderly civilian to safety during a firefight in Tob Zwaya (24 October 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنفوج کی گولڈن ڈویژن کا ایک اہلکار فائرنگ کے دوران معمر شخص کو محفوظ مقام پر پہنچا رہا ہے۔
Iraqi security forces search for IS militants and positions after fighting their way into an eastern district of Mosul (1 November 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنفوجی اہلکار گھات لگا کر مارے جانے، خفیہ سرنگوں اور پھندوں کے خدشات کے باوجود پیش قدمی کر رہے ہیں۔
Children greet Iraqi troops as they enter eastern Mosul (1 November 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنفوج کے موصل کے مشرقی حصے میں داخل ہونے پر وہاں ان کا استقبال کرنے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔
A young boy sits with his family in a room crowded with civilians in Kukjali, an eastern district of Mosul (1 November 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنایک نوجوان لڑکا پر ہجوم کمرے میں اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھا ہے۔ عراقی افواج مقامی شہریوں کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
A group of civilians sit, eat and smoke cigarettes with Iraqi soldiers in eastern Mosul (1 November 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنفوجی اور عام شہری ایک ساتھ بیٹھے ہوئے۔
First Lieutenant Alaa sits with a group of civilians after his unit fought its way into Kukjali (1 November 2016)

،تصویر کا ذریعہAyman Oghanna for BBC

،تصویر کا کیپشنایک فوجی اہلکار عام شہریوں کے ساتھ۔ موصل کا معرکہ مکمل ہونے میں چند ہفتے درکار ہیں۔