دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

میراتھن

،تصویر کا ذریعہThinkstock

1۔ 85 سال کی عمر میں میراتھن دوڑ تین گھنٹے اور 56 منٹوں میں مکمل کرنا ممکن ہے۔

2۔ شنگھائی میں سویڈش سٹور آئکیا نے بزرگ جوڑوں کی جانب سے دکان کے ریستوران کو ملاقات کی جگہ کے طور پر استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3۔ آپ نوبل انعام واپس یا رد نہیں کر سکتے۔

4۔ انڈیا میں اوبر تو ہے لیکن ٹریکٹرز کے لیے۔

5۔ ترکی میں سکول کی کتابوں میں انگریزی حروف ایف اور جی سے شروع ہونے والے جیومیٹری پزلز کو شامل نہیں کیا جائے گا، ان حروف سے حکومت کی غیر پسندیدہ شخصیت فتح اللہ گولن کا نام شروع ہوتا ہے۔

انڈیا، ٹریکٹرز

،تصویر کا ذریعہThinkstock

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں کسانوں کو اکثر ٹریکٹر کرائے پر حاصل کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے

6۔ آدھے امریکی نوجوان چہروں سے پہچاننے والے ڈیٹا بیس میں موجود ہیں۔

7۔ جارحانہ ڈرائیوروں کے خیال میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کو ڈرانا آسان ہوگا۔

8۔ فٹبال کلب ایگزیٹر سٹی کے ایک فین نے 10 پاؤنڈز کی شرط لگائی کہ 2008 سے کھیلے جانے والا ہر میچ ان کی ٹیم چار، ایک سے جیتے گی، اور ان کے خیال میں وہ چھ سو پاؤنڈز جیت چکے ہیں۔

9۔ الاباما میں نامکمل جوہری بجلی گھر کو خریدنے کے لیے کم از کم خرچ 36.4 ملین ڈالر آسکتا ہے۔

10۔ قوس قزح رات میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔