پاکستان آسٹریلیا سیریز، یو اے ای | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز 24 اپریل سے سات مئی تک یو اے ای میں ہو گی۔ پہلے دو ایک روزہ میچ دبئی میں اور اس کے بعد تین ایک روزہ ابوظہبی میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ آخر میں ہونے والا ٹونٹی ٹونٹی میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ کے مطابق اس سیریز کا مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات اگلے ہفتے طے کر لی جائیں گی۔ اعجاز بٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں یو اے ای میں موسم کرکٹ کھیلنے کے لیے ساز گار ہوتا ہے البتہ مئی کے آخر میں گرمی کی شدت زیادہ ہو جاتی ہے اور چونکہ یہ سیریز سات مئی تک ختم ہو جائے گی اس لیے موسم کے حوالےسے کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین جو کہ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا گئے تھے اور وہیں انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام سے مل کر آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کی ہوم سیریز کو نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تفصیلات طے کیں۔ اس اجلاس میں پاکستان کےخلاف دو فیصلے ہوئے، ایک تو متنازع اوول ٹیسٹ کا فیصلہ دوبارہ انگلینڈ کے حق میں کر دیا گیا تھا جبکہ چمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمینٹیٹر رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اس اجلاس سے پہلے ہی اس بات
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئرمین لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ توقیر ضیا کے خیالات بھی رمیض راجہ ہی کی طرح ہیں ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ہی نیوٹرل وینیو پر بلانے کی دعوت دے دی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کو بلانے کا خود ارادہ نہیں رکھتے اورآسٹریلیا چونکہ چمپئنز ٹرافی کی ایک اہم ٹیم ہے اس لیے آئی سی سی نے اسی بنیاد پر یہ فیصلہ کر لیا۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے رکن سینیٹر انور بیگ نے چمپئنز ٹرافی کے منتقل ہونے کی تمام ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ پر عائد کی اور کہا کہ کرکٹ بورڈ کی کمزوری کے سبب آئی سی سی کے یہ دونوں فیصلے پاکستان کے خلاف ہوئے۔ | اسی بارے میں انڈین کرکٹ لیگ، اعجاز بٹ کا عزم22 January, 2009 | کھیل بھارت رخنے نہیں ڈال رہا، اعجاز بٹ04 January, 2009 | کھیل اعجاز بٹ بھارت جائیں گے05 December, 2008 | کھیل اعجاز بٹ پی سی بی کےنئےچیئرمین07 October, 2008 | کھیل میچ فکسنگ خارج از امکان: اعجاز بٹ24 April, 2007 | کھیل پاکستان آسٹریلیا سیریز سخت ہوگی04 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||