آصف برطانوی کمپنی سے مشاورت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بالر محمد آصف کل بھارت کے شہر دہلی روانہ ہو رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کی ایک سپورٹس مینجمنٹ کمپنی کی اپنے معاملات کے سلسلے میں خدمات حاصل کی ہیں۔ آئی پی ایل میں مثبت ڈوب ٹیسٹ آنے سے محمد آصف کا کرکٹ کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی کمپنی ان کے معاملات میں ان کی مدد کرے گی جن کے دو نمائندے بھی لندن سے دہلی پہنچ رہے ہیں۔ محمد آصف دہلی اپنی انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم دہلی ڈئر ڈیولز کی انتظامیہ سے ملیں گے کیونکہ ان کی ٹیم نے گزشتہ سال کے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شرکت کے ان کے تمام واجبات ادا نہیں کیے۔ برطانوی سپورٹس کمپنی کے نمائندے اس سلسلے میں محمد آصف کی مدد کریں گے کیا وہ ڈوپنگ کے معاملے میں بھی محمد آصف کی مدد کریں گے اس کی بارے میں محمد آصف نے مزید بتانے سے گریز کیا۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی ڈوپنگ کیس کے سلسلے میں آیی پی ایل کے ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے پیشی 24 جنوری کو ہے۔ محمد آصف کے بقول وہ کچھ دن تک واپس آ جائیں گے اور ڈوپنگ کیس کے سلسلے میں دوبارہ بھارت جائیں گے۔ محمد آصف کے بقول ان کے پاس بھارت کا ویزہ پہلے سے موجود تھا یہ وہی ویزہ تھا جس پر وہ ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے وقت کراچی سے ممبئی روانہ ہونے والے تھے لیکن ان حملوں کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ محمد آصف سے دریافت کیا کہ آیا انہیں پاکستان یا بھارتی حکومت کی جانب سے اس دورے پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا تو محمد آصف کا کہنا تھا کہ اب تک تو نہیں۔ ادھر محمد آصف کے ڈوپنگ کے سلسلے میں وکیل شاہد کریم نے محمد آصف کی بھارت روانگی سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔ | اسی بارے میں آصف ڈوپنگ سماعت لندن میں17 December, 2008 | کھیل محمد آصف کی رہائی کا فیصلہ19 June, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل ’آصف کی حراست میں توسیع ممکن‘ 10 June, 2008 | کھیل آصف: رہائی میں تاخیر، ٹیم سے باہر04 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||