BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 August, 2008, 13:18 GMT 18:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپیئنز ٹرافی، فول پروف سکیورٹی

مغربی ممالک کی بعض ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں سکیورٹی کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے
پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں فول پروف حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سنیچر کے روز وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز قاضی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سکیورٹی کنسلٹنٹ سمیت سندھ اور پنجاب کی پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو اُن حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا جو اس چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے کیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداراے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں ملکر کام کر رہی ہیں اور ان اداروں کے اہلکاروں نے ہی سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گیارہ ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔

 واضح رہے کہ اس برس کے اوائل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا تھاجس کے بعد سے دنیا کی دوسری ٹیمیں بھی پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔
دنیا کی مختلف ٹیموں، بالخصوص آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ان مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں پاکستانی کرکٹ بورڈ کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے یہ خطرہ پیدا ہوگیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد کسی دوسرے ملک میں کیا جائے گا تاہم گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کرکٹ کے یہ مقابلے پاکستان میں ہی ہوں گے۔

اجلاس میں حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی کے ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے یہاں پر سکیورٹی کے بارے میں ایک رپورٹ آئی سی سی کو دی تھی۔

واضح رہے کہ اس برس کے اوائل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا تھاجس کے بعد سے دنیا کی دوسری ٹیمیں بھی پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد