 | | | ایسے سینکڑوں نمونے جن میں دھوکے دہی کے آثار نمایاں ہیں مثبت کی بجائے منفی قرار دیے جا رہے ہیں |
ماہرین کا کہنا ہے ڈوپنگ یا کھیلوں میں سٹیمنا اور توانائی کے لیے ممنوعہ دواؤں کے استعمال کے لیے وسیع تر تعریف درکار ہے۔ اس ضرورت کا اظہار اس وقت کیا گیا ہے جب کہ بیجنگ اولمپک کے شروع ہونے میں تین ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے اور ممنوع دواؤں کے استعمال کے لیے مطلوب ٹیسٹوں کے موثر ہونے کے بارے میں بنیادی قسم کے سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ انہیں کچھ ایتھلیٹس کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے سٹیمنا بڑھانے کے لیے ای پی او کی خوراکیں لی ہیں تا کہ وہ اس سلسلے میں کڑے ضوابط کے دائرۂ عمل میں بھی رہ سکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ممنوع دواؤں کے استعمال کی وسیع تر توضیح درکار ہے کیونکہ پیشاب کے ایسے سینکڑوں نمونے جن میں دھوکے دہی کے آثار نمایاں ہیں مثبت کی بجائے منفی قرار دیے جا رہے ہیں۔ یہ ماہرین پیشاب کے ساتھ ساتھ خون کی طویل المعیاد نگرانی کے بھی حق میں ہیں۔ منوعہ ادویات کے استعمال کے انسداد کے لیے عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر اولیور رابن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیشاب کے ذریعے کیے جانے والے ٹیسٹ موثر ہوتے ہیں لیکن اکثر اوقات ایتھلیٹس کی سکریننگ مناسب وقت پر نہیں ہوتی۔ |