جیف لاسن: معافی کے بعد موقف تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جیف لاسن نے صحافیوں کے ساتھ اپنے ’نامناسب‘ رویّے پر معافی مانگ لی لیکن بعد میں انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔ ایشیا کپ کی کوریج کرنے والے پاکستانی، بھارتی، سری لنکن اور بنگلہ دیشی صحافیوں نے اس پر بطور احتجاج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ کا علامتی بائیکاٹ کیا۔ واضح رہے کہ جیف لاسن نے پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ جس انداز سے بات کی تھی اسے صحافیوں نے بدتمیزی پر محمول کیا تھا اور پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے تھے اور انہوں نے جیف لاسن سے معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیف لاسن کی طرف سے اس واقع پر معذرت کا چند سطروں پر مشتمل پریس ریلیز جاری کیا جسے صحافیوں نے ’بادل نخواستہ‘ قبول کرلیا لیکن جیف لاسن نے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران چند ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معافی غیرمشروط نہیں ہے اور یہ ان صحافیوں کے لئے نہیں ہے جو ان کی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ صحافیوں نے یہ معلوم ہونے کے بعد میچ کا دس منٹ تک علامتی بائیکاٹ کیا اور وہ نیشنل سٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے۔ صحافیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جیف لاسن کو مجبور کرے کہ وہ نیشنل سٹیڈیم میں آ کر صحافیوں کے سامنے اپنے رویّے پر معافی مانگیں۔ علامتی بائیکاٹ کے بعد صحافیوں نے دوبارہ پریس باکس میں آ کر اپنےفرائض انجام دینے شروع کردیئے مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج جاری رہے گا۔ جیف لاسن اس سے قبل بھی پریس کانفرنسوں میں جارحانہ انداز اختیار کرچکے ہیں۔ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑیوں سے بھی خوش نہیں ہیں جس کا اظہار وہ آسٹریلوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کرچکے ہیں لیکن پاکستان آنے کے بعد جب پاکستانی میڈیا نے ان سے اس بارے میں بات کی تھی تو انہوں نے ایسے کسی انٹرویو سے انکار کردیا تھا۔ | اسی بارے میں صحافی لاسن سے ناخوش29 June, 2008 | کھیل نئے آسٹریلوی کوچ کی مشکل انگریزی22 August, 2007 | کھیل کوچ کی تقرری: کرکٹرز کا ملا جلا رد عمل17 July, 2007 | کھیل ’کوچنگ کی آفر پر غور کروں گا‘26 May, 2008 | کھیل کرکٹ کوچ، لاسن بھی امیدوار19 June, 2007 | کھیل ٹیم کی فٹنس کے لیے بھی کوچ18 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||