محمد یوسف کی اپیل چند روز میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف کی پٹیشن بھارتی وکیل کے حوالے کردی گئی ہے جسے وہ آئندہ چند روز میں ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کردینگے۔ اس پٹیشن میں ممبئی کی ثالثی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد یوسف نے آئی سی ایل سے کیا گیا اپنا معاہدہ ختم کرکے آئی پی ایل سے رشتہ جوڑ لیا تھا جس پر آئی سی ایل نے ممبئی کی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ثالثی عدالت نے آئی سی ایل کی درخواست پر محمد یوسف کو آئی پی ایل کھیلنے سے روک دیا تھا اور آئی پی ایل کے تمام فرنچائز مالکان پر واضح کردیا تھا کہ محمد یوسف کو آئی پی ایل کی نیلامی میں شریک کرکے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہونگے۔ محمد یوسف کی ایما پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ممبئی کی ثالثی عدالت کے اس فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل حیدر رضوی نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مقدمے کے لیے پہلے ہی بھارتی قانون داں اقبال چھاگلہ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جن کے دفتر میں تیار کیا جانے والا درخواست کا ڈرافٹ (مسودہ) انہوں نے دیکھنے اور کچھ ضروری ردوبدل کے بعد واپس چھاگلہ صاحب کو بھجوا دیا ہے۔ یہ پٹیشن چند روز میں عدالت میں دائر کردی جائے گی۔ دوسری جانب سابق کپتان سلیم ملک بھی آئندہ چند روز میں تاحیات پابندی کے خلاف سول کورٹ میں اپیل دائر کرنے والے ہیں۔ سلیم ملک کے وکیل راجہ جہانزیب اختر نے بی بی سی کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل انہیں مل گئی ہے جس کے بعد وہ چند روز میں ماتحت عدالت سے رجوع کریں گے۔ سلیم ملک نے ماتحت عدالت کی جانب سے کیس خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے فیصلہ دیا ہے کہ ماتحت عدالت سلیم ملک کی تاحیات پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کی مجاز ہے۔ | اسی بارے میں محمد یوسف : سماعت29 مارچ کو12 March, 2008 | کھیل محمد یوسف نیلامی سے باہر20 February, 2008 | کھیل محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی17 December, 2007 | کھیل محمد یوسف کیمپ سے چلے گئے01 August, 2007 | کھیل محمد یوسف کی جنوبی افریقہ روانگی13 January, 2007 | کھیل اپنے ریکارڈ پر فخر ہے: محمد یوسف30 November, 2006 | کھیل محمد یوسف وکٹ سے ناخوش12 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||