BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 June, 2008, 08:56 GMT 13:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف کیس کی سماعت22 جون کو

محمد آصف (فائل فوٹو)
’محمد آصف کی یورین رپورٹ کلیئر ہے لیکن بورڈان سے برآمد ہونے والے مواد پر رپورٹ سے ابھی تک لاعلم ہے‘
پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کے خلاف ممنوعہ نشہ آور مواد رکھنے کے الزام پر سماعت بائیس جون کو ہوگی۔

محمد آصف کو دبئی کے ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر مشکوک مواد برآمد ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ابھی تک دبئی کے حراستی مرکز میں ہیں۔

محمد آصف کے وکیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ محمد آصف کے معاملے کی سماعت بائیس جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد آصف کے معاملے میں دبئی کی ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد سماعت ممکن ہوسکے لیکن محمد آصف کے وکیل کے مطابق ایسا مشکل ہے کیونکہ ابھی تک آصف پر فرد جرم ہی عائد نہیں کی گئی ہے۔

شفقت نغمی نے کہا کہ محمد آصف کی یورین رپورٹ کلیئر ہے لیکن ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے مواد کے بارے میں رپورٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ ابھی تک لاعلم ہے۔

اس سوال پر کہ اس ممنوعہ مواد کی رپورٹ کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ بتاکر کیا دبئی کے حکام انصاف کے تقاضے پورے کررہے ہیں شفقت نغمی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کئی ممالک سے زیادہ انصاف ہوتا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر مکمل اعتماد ہے۔ یہ وہاں کا پہلا کیس نہیں ہے۔

شفقت نغمی نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ حکومت پاکستان کو بھی اس معاملے کو نمٹانے کے لیے شریک کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اس بارے میں کسی قسم کی درخواست نہیں کی گئی ہے کیونکہ یہ ایک شخص کا انفرادی کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملازم ہے لہذا پی سی بی وہ آصف کی قانونی مدد کررہا ہے۔

آصفآصف کی’گرفتاری‘
پاکستانی بالر افیون رکھنے کے الزام میں’گرفتار‘
شعیب (فائل فوٹو)ڈوپنگ کیس
شعیب اور آصف کیخلاف واڈا کی اپیل مسترد
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد