BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 May, 2008, 04:08 GMT 09:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیم چھ جون کو بنگلہ دیش جائے گی

سہ فریقی ٹونامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان جلد کر دیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ بھارت میں جاری آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کی سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے انتخاب پر اثر نہیں ڈالے گی۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں ٹونٹی ٹونٹی اوورز کی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے جو پچاس اوورز کی کرکٹ سے مختلف ہے اور اب پاکستان کی ٹیم نے ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں اس لیے ٹونٹی ٹونٹی کی کارکردگی کی کوئی اہمیت نہیں۔

پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک سمیت بیشتر کھلاڑی آج کل بھارت میں آئی پی ایل کھیل رہے ہیں لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر کن نہیں۔

صلاح الدین صلوکا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں کارکردگی سے مطمئن تو نہیں لیکن اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی زیادہ موقع بھی نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالر سہیل تنویر نے آئی پی ایل میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئی پی ایل میں کسی کی اچھی یا بری کارکردگی کا سہ فریقی ٹورنامنٹ میں انتخاب سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان کی ٹیم چھ جون کو بنگلادیش روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف آٹھ سے پندرہ جون تک ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں کھیلے گی۔

صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کوچ جیف لاسن اور کپتان شعیب ملک کے پاکستان آنے کے بعد ان سے مشورہ کر کے ٹیم کا اعلان دو جون تک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے انتخاب سے پہلے فٹنس ٹیسٹ ہو گا تب ہی ان کا انتخاب ہو گا۔

صلاح الدین صلو نے کہا کہ زمبابوے اور بنگلا دیش کے خلاف جیتنے والی پاکستان کی ٹیم کے تسلسل کو قائم رکھا جائے گا تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جون میں ہی ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ٹیم کی بنگلادیش سے واپسی پر کیا جائے گا۔

صلاح الدین صلو نے ان کے اور جیف لاسن کے درمیان سلیکشن کے معاملے پر اخباروں میں چھپنے والے تنازعے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے مشورے سے ٹیم بناتے ہیں اور اختلاف رائے تو کہیں بھی ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد