’کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ ہو گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے پہلے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کروایا جائے گا اور ایسا کرنا پی سی بی کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان بیٹسمین محمد یوسف آئی پی ایل نہ کھیل سکنے کے سبب ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف نے بنگلہ دیش کے خلاف جس طرح انہوں نےٹیم کے لیے کھیلا اس سے ان کی ٹیم کے لیے وابستگی عیاں تھی۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ وہ انگلینڈ کاؤنٹی کھیلنے کے لیےگئے ہیں اور اس کے لیے پی سی بی انہیں جو مدد دے سکتا تھا وہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یونس خان کو ویسٹرن آسٹریلیا کی شیفیلڈ میں کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نے کہا کہ محمد آصف کے بارے میں یہ تاثر کہ وہ بغیر فٹ ہوئے انڈین پریمیر لیگ کھیلنے کے لیے چلے گئے بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب گئے تھے تو فٹ تھے وہاں ان کے ہاتھ پر بال لگنے سے آنے والے زخم کا ان کی پہلی بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا محمد آصف کو میچ فٹنس حاصل کرنے کے لیے ضروری تھا کہ محمد آصف کو کھلایا جائے اور اسی لیے انہیں بنگلہ دیش کے خلاف بھی آخری دو میچز میں کھلایا گیا اور میچ فٹنس حاصل کرنے کے لیے آئی پی ایل میں بھیجا گیا۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے صحافیوں سے یہ بات چیت قومی سکول چمپئن شپ کے فائنل کی تقریب انعامات کے بعد کہی۔ سکول چمپئن شپ کے فائنل میں مسلم ماڈل سکول لاہور نے باجوہ پبلک سکول راولپنڈی کو شکست دی اور پی سی بی کے چیئرمین سے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم پائی۔ اس موقع پر چئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ ان سکول کےکھلاڑیوں میں سے سکول الیون کا انتخاب کیا جائے گا جو جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کھیلنے جائیں گے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق کرکٹ بورڈ نے دو خواتین، شیرین جاوید اور سے شرمین خان، کو وومین ونگ کی وائس چیئر پرسن نامزد کیا ہے اور ان کا نوٹیفکیشن بھی ہو چکا جبکہ جلد وومین ونگ کی چیئرپرسن بھی نامزد کر دی جائیں گی۔ | اسی بارے میں کھلاڑی اعصابی طور پر کمزور: نسیم15 December, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف24 September, 2007 | کھیل نسیم اشرف: کرکٹر کی تنقید کا جواب07 May, 2007 | کھیل نسیم اشرف کا استعفی نامنظور30 March, 2007 | کھیل پی سی بی کا نیا آئین مکمل21 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||