یونس خان کی’قربانی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے بنگلہ دیش کے خلاف باقی تین ایک روزہ میچوں میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ یونس خان بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میں ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ دوسرے ایک روزہ میں انہوں نے تیرہ رنز بنائے تھے۔ یونس خان کہ جن کے بارے میں پہلے ایک روزہ کے دوران یہ خبر آئی کہ وہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن مینجر کے سوالات سے ناراض تھے اور اس لیے انہوں نے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو نے انہیں کھیلنے کے لیے آمادہ کیا۔ سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے جس سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا وہ سکواڈ وہی تھا جو پہلے دو ایک روزہ کے لیے تھا اور اس سکواڈ میں یونس خان شامل تھے تاہم ذرائع کے مطابق بعد ازاں یونس خان کے یہ کہنے پر کہ وہ اگلے تین میچوں میں آرام کرنا چاہتے ہیں سلیکشن کمیٹی نے انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔ ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے کے بعد بھی کہا تھا کہ وہ سیریز جیتنے تک نئے کھلاڑیوں کو نہیں آزمائیں گے اور اگر وہ تیسرے میچ تک سیریز جیت گئے تو بقیہ دو میچوں میں نیشنل کرکٹ چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ یونس خان کے انکار کے بعد اب تیسرے میچ میں امکان ہے کہ بازید خان یا فواد عالم کو موقع دیا جائے گا۔ | اسی بارے میں یونس خان: کھیلنے سے انکار؟08 April, 2008 | کھیل آئی سی سی: شعیب سے تحقیقات08 April, 2008 | کھیل ’لوگ میری کپتانی پسند کرتے ہیں‘09 October, 2006 | کھیل ڈمی کپتان نہیں بنناچاہتا: یونس05 October, 2006 | کھیل یونس کےا نکار سے یوسف کی تقرری تک05 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||