پاکستان نے کلین سویپ کر دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونس خان اور خرم منظور کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب پاکستان کی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریز کا آخری میچ سات وکٹوں سے جیت کر کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہوئی۔ شیخوپورہ میں ہونے والے اس مچ میں پاکستان نے زمبابوے کے ایک سو بیاسی رنز کے ہدف کو بآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر اکتیس اوور میں مکمل کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری جب اوپنر ناصر جمشیدکا کیچ ڈیبنگوا نے چگیمبرا کی گیند پر لیا۔ ناصر جمشید صرف انیس رنز بنا سکے۔ خرم منظور اور یونس خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ستانوے رنز بنائے اس زبردست شراکت کا خاتمہ ہوا جب یونس خان 67 رنز بنا کر پرائس کی گیند پر ماسا کاٹزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور 137 رنز تھا۔ ان کے بعد جلد ہی خرم منظور بھی اپنے ڈیبیو پر ہاف سنچری بنا کر آؤٹ ہو گئے انہیں پرائس نے ہی بولڈ کیا۔ مصباح الحق اکتیس رنز کے ساتھ اور فواد عالم چودہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک کو مین آف دی سیریز ایوارڈ ملا جبکہ یونس خان مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس سے پہلےزمباوبے کی زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتالیسویں اعشاریہ چار اوور میں ایک سو اکیاسی رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
زمبابوے کے پانچ کھلاڑی 67 رن پر آوٹ ہو گئے تھے تاہم ٹیلر اور چیگمبرا کے درمیان پچاسی رنز کی شراکت داری سے زمبابوے کی ٹیم کی پوزیشن بہتر ہوئی لیکن ان دونو ں کے آؤٹ ہونے کے بعدزمبابوے کے بقیہ بیٹس مین سکور میں انتیس رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 23 کے سکور پر گری جب اوپنگ بیٹس مین ماسا کاٹزا صرف چھ رنز بنا کر عبدالرؤف کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سیباندا18 رنز بنا کر رضوان احمد کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹاٹینڈا تائیبو تھے جو صرف چھ رنز بنا کر نوجوان فاسٹ بالر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔ان کا کیچ پوائنٹ پوزیشن پر فواد عالم نے لیا۔ زمبابوے کی چوتھی وکٹ چونسٹھ کے سکور پر گری جب ولیم انیس رن بنا کر آوٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی وہان ریاض نے حاصل کی ان کا کیچ خرم منظور نے لیا۔
نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پرائس تھے جو آٹھ رنز بنا سکے جنہیں عبدالرؤف نے بولڈ کیا۔ اس وقت زمبابوے کا سکور 183 رنز تھا آخری کھلاڑی موپوفو بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے انہیں بھی عبدالرؤف نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے عبدالرؤف نے پینتالیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔وہاب ریاض اور شعیب ملک نے دو دو جبکہ فواد عالم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ میچ میں پاکستان کے چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا جن میں اوپنگ بیٹس مین خرم منظور،میڈیم فاسٹ بالرز عبدالرؤف اور وہاب ریاض اور آل راؤنڈر رضوان احمد شامل ہیں۔ سینئرکھلاڑی یونس خان جو فیصل آباد میں ہونے والے چوتھے میچ میں نہیں کھیلے تھے آج ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اس سیریز میں کل نو کھلاڑیوں کا ڈیبیو کروایا ہے۔ پہلے چار میچز میں کامران حسین، ناصر جمشید خالد لطیف، سمیع اللہ نیازی اور سہیل خان کا ڈیبیو ہو چکا ہے ان میں اوپنگ بیٹس مین ناصر جمشید سیریز کے پانچوں میچ کھیلےہیں۔ اس میچ میں چار کھلاڑیوں کے ڈیبیو کے بعد پاکستان کی طرف سے ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والوں کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہو چکی ہے۔ اس میچ کے لیے زمبابوے نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ شیخوپورہ کے سٹیڈیم میں اٹھارہ ہزار شائیقین ک بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق اس میچ کو بیس ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا۔ پاکستان کی ٹیم | اسی بارے میں آخری میچ کے لیے چار نئے چہرے31 January, 2008 | کھیل ایک روزہ میچوں کا نیا ریکارڈ30 January, 2008 | کھیل یوسف کی سنچری، پاکستان کی فتح30 January, 2008 | کھیل پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی27 January, 2008 | کھیل پاکستان کی لگاتار دوسری فتح24 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||