جنوبی افریقہ کو305 رنز کی برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری انگز میں154 رنز بنائے اور ان کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس وقت جنوبی افریقہ کوپاکستان کی ٹیم پر مجموعی طور پر305 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کپتان گریم سمتھ گیارہ چوکوں کی مدد سے 75 رنز کے ساتھ اور جیک کیلس 37 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ گریم سمتھ اور جیک کیلس کے درمیان اب تک اٹھاسی رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔ تیسرے دن کا کھیل پاکستان کی ٹیم کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور پاکستان کی ٹیم لنچ کے فورا بعد206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بدھ کی صبح جب میچ شروع ہوا تو انضمام الحق، جن سے ایک بڑے سکور کی توقع کی جا رہی تھی مایوس کن کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ جیک کیلس کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے وکٹ کیپر مارک باؤچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ پر موجودگی کے سبب پاکستان کو ایک لمبے سکور کی امید تھی جو دم توڑ گئی۔ انضمام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑنے میں بھی ناکام رہے۔ انضمام الحق کی وکٹ اس وقت گری جب پاکستان کے کل کے سکور 140 میں صرف نو رنز کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان کی مشکلات میں بے حد اضافہ اس وقت ہوا جب مصباح الحق جو کہ کافی سیٹ ہو چکے تھے ایک غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیلتے ہوئے باؤچر کے ہاتھوں مکھایا نتینی کے گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور 189 تھا۔ مکھایا نے اپنی اگلی بال پر عمر گل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا اور ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچ گئے لیکن وہ ہیٹ ٹرک تو نہ بنا سکے البتہ انہوں نے 189 رنز پر ہی اگلے بیٹس مین دنیش کنیریا کوبھی آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ بھی وکٹ کیپر مارک باؤچر نے لیا۔ دنیش کوئی رن نہ بنا سکے۔ لنچ کے وقفے پر پاکستان کی نو وکٹیں گر چکی تھیں۔ دنیش کے بعد محمد آصف کھیلنے کے لیے آئے۔ محمد آصف نے عبدالرحمن کا کچھ دیر ساتھ دیا لیکن وہ بھی لنچ کے بعد پہلے اوور کی آخری گیند پر آملہ کے ہاتھوں پال ہیرس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 63 اوورز میں 287 منٹ وکٹ پر گزار کر 206 رنز بنا کر پیولین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مکھایا نتینی نے تین، ہیرس نے تین، سٹین نے دو اور نیل اور کیلس نے ایک ایک وکٹ لی۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کا آغاز بھی حسب معمول گریم سمتھ اور ہرشل گبز نے کیا۔ ان کی پہلی وکٹ 34 کے سکور پر گری جب گبز سولہ رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ چائے کے وقفے سے کچھ لمحے پہلے چھیاسٹھ رنز پر گری۔ہاشم آملہ سترہ رنز پر کھیل رہے تھے کہ عبدالرحمن نے انہیں بولڈ کر دیا۔ پاکستان ٹیم جنوبی افریقن ٹیم | اسی بارے میں دوسرا دن، پاکستان 140 پر چار آؤٹ09 October, 2007 | کھیل سیریز برابر کریں گے:شعیب07 October, 2007 | کھیل انضمام ! ہم خوش قسمت ہیں05 October, 2007 | کھیل انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر05 October, 2007 | کھیل ’انضمام کیلیےخاص حکمتِ عملی درکار‘09 October, 2007 | کھیل یہ جیت معنی رکھتی ہے: سمتھ05 October, 2007 | کھیل کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فاتح05 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||