بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں: سلمان بٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کی پوزیشن بہتر نہیں ہے اس کے لیے وہ کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ اس بیٹنگ وکٹ پر ہمارے بیٹسمینوں سے غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کافی دیر بعد ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور ’ہماری ٹیم ابھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیل کر آئی ہے اس سے پہلے ہم ون ڈے کھیلتے رہے اور کافی عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے دو بیٹسمینوں محمد یوسف اور انضمام نے کافی دیر کے بعد کرکٹ کھیلی ہے اس لیے ٹیم اچھا کھیل نہ کھیل سکی۔ سلمان بٹ نے کہا کہ محمد آصف ان فٹ ہو گئے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں پاکستان کی ٹیم کو ایک اور فاسٹ بالر کی کمی محسوس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے کیونکہ بالرز نے 259 پر چھ کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کو ایک لمبا سکور کرنے دیا اور سپنرز بھی توقعات کے مطابق وکٹیں حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’سیریز میں ان کی ٹیم کے خلاف کچھ بد قسمت فیصلے بھی ہوئے جیسے کہ کراچی میں ان کا کیچ آؤٹ اور لاہور میں محمد یوسف کا ایل بی ڈبلیو ’ہمارے لیے درست فیصلے نہیں تھے جس کا یقیناً اثر پڑا ہے۔‘ انہوں نے پہلی اننگز میں اپنے اور کامران کے تیز بیٹنگ کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 357 رنز کا ہدف پورا کر کے مزید سکور کرنے کے لیے ضروری تھا کہ ہم تیز رنز بنائیں تا کہ سیریز برابر کر سکیں اور ’ہم نے 90 رنز کا اچھا سٹارٹ بھی دیا لیکن بعد میں آنے والے بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔‘ سلمان بٹ نے کہا کہ ہم ابھی بھی کوشش کریں گے کہ میچ میں واپس آ جائیں۔ جنوبی افریقہ کے بالر پال ہیرس جنہوں نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا اپنی بالنگ پر خوش اور مطمئن تھے ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور پاکستان کی ٹیم کے لیےاس وکٹ پر بڑا ہدف پورا کرنا ایک کٹھن کام ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 305 رنز ہے اور اس کے آٹھ کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد آصف کی کہنی میں تکلیف پھر شروع ہو گئی ہے اور جمعرات کو صبح ڈاکٹر یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ بالنگ کر سکتے ہیں یا نہیں۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کل شعیب اختر کی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ مبصرین کے خیال میں پاکستان کی ٹیم کے بالنگ کے شعبے میں موجودہ حالات کے سبب ڈسپلنری کمیٹی کا شعیب اختر کے لیے نرم رویہ ہو گا اور شعیب اختر کو زیادہ سے زیادہ جرمانے کی سزا کا امکان ہے۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ کو305 رنز کی برتری10 October, 2007 | کھیل ’انضمام کیلیےخاص حکمتِ عملی درکار‘09 October, 2007 | کھیل دوسرا دن، پاکستان 140 پر چار آؤٹ09 October, 2007 | کھیل سیریز برابر کریں گے:شعیب07 October, 2007 | کھیل انضمام ! ہم خوش قسمت ہیں05 October, 2007 | کھیل انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر05 October, 2007 | کھیل کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فاتح05 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||