کرکٹ: ممبئی بمقابلہ کراچی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کی قومی کرکٹ چیمپئن ٹیمیں ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نثار ٹرافی کے لئے ہونے والے چار روزہ فرسٹ کلاس میچ میں مدمقابل ہونے والی ہیں۔ ممبئی کی ٹیم رنجی ٹرافی چیمپئن ہے جس کا مقابلہ قائداعظم ٹرافی کی فاتح کراچی اربن کی ٹیم کرے گی۔ ممبئی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے لیکن یہ ٹیم اپنے تمام ہی اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ کپتان امول مزومدار نے انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کی وجہ سے پہلے ہی کراچی کے خلاف میچ کھیلنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد وسیم جعفر کو کپتان مقرر کیاگیا تھا لیکن وہ گھٹنے کی تکلیف کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ لیف آرم اسپنر نلیش کلکرنی انڈین لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کی وجہ سے ممبئی کی نمائندگی نہیں کرینگے جبکہ سچن تندولکر، اجیت اگرکر، ظہیر خان اور رمیش پوار انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔ بھاون ٹھاکر کی قیادت میں کراچی آنے والی ممبئی کی ٹیم میں صرف پانچ کھلاڑی اس سیزن میں ممبئی کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہیں۔ کراچی اربن کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے سپرد کی گئی ہے۔ متعدد اہم کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود میزبان ٹیم اپنی حریف سے زیادہ متوازن دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیموں کے درمیان میچوں کا سلسلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریارخان کی تجویز پر شروع ہوا تھا اور اسے ہندوستان کی طرف سے ٹیسٹ کھیلنے والے تیز بولر محمد نثار کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال دھرمشالہ میں کھیلے گئے میچ میں اسوقت کی رنجی ٹرافی چیمپئن اترپردیش نے قائداعظم ٹرافی فاتح سیالکوٹ کو تین سو سولہ رنز سے شکست دی تھی۔ | اسی بارے میں انڈین لیگ میں دلچسپی کی تصدیق08 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ پر ملا جلا ردعمل20 August, 2007 | کھیل کرکٹ:انگلینڈ پر بھارت کی فتح05 September, 2007 | کھیل ’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘31 August, 2007 | کھیل شہریار خان بھارت کے دورے پر02 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||