BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہریار خان بھارت کے دورے پر

شہریارخان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین شہریارخان ہفتے کو بھارت روانہ ہورہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین شہریارخان ہفتے کو بھارت روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نومنتخب صدر شرد پوار سے ملاقات کریں گے۔

شہریارخان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر پر آئندہ سال جنوری میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے پروگرام کی جلد منظوری کے لیے زور دیں گے کیونکہ اب وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

ان کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹور پروگرام کی منظوری میں تاخیر کی وجہ اپنے انتخابات بتائی تھی اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے الیکشن ہوچکے ہیں لہذا بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹور پروگرام کے سلسلے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

شہریارخان نے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے ساتھ1996ء کے ورلڈ کپ کی آمدنی کے پاکستانی حصے کی ادائیگی کے بارے میں بھی بات کرینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کو اس سال بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا پروگرام منظوری کے لیے بھیج رکھا ہے لیکن بھارت کی جانب سے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں کراچی کو بھی ٹیسٹ میچ دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال بھارت نے کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس مرتبہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم اسے اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کررکھا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد