جہانگیرخان کے لئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کی میٹروپولیٹن یونیورسٹی نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں اسکواش میں شاندار خدمات پر اس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چیف ایگزیکٹیو برائن روپر نے جہانگیرخان کے نام خط میں لکھا ہے کہ اسکواش میں ان کی خدمات اور کارنامے ہمیشہ سے دنیا بھر بالخصوص پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے قابل تقلید اور مثال رہے ہیں۔ چودہ دسمبر کو ہونے والی تقریب میں جہانگیرخان کو یہ اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ جہانگیرخان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اور ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ جہانگیرخان اسکواش کورٹ پر ساڑھے پانچ سال تک ناقابل شکست رہےاس دوران انہوں نے برٹش اوپن کے ریکارڈ دس ٹائٹلز جیتنے کے علاوہ ورلڈ اوپن چھ بار جیتی۔ اس شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان انہیں اعلی سرکاری اعزاز سے بھی نواز چکی ہے۔ جہانگیرخان اس وقت اسکواش کی عالمی فیڈریشن کے صدر ہیں اور انہیں کھیلوں کی دنیا میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں جہانگیر بلامقابلہ صدر منتخب15 September, 2006 | کھیل سکواش: شیرون وی کا اعزاز 05 September, 2006 | کھیل مایوس لیکن ناامید نہیں!22 July, 2005 | کھیل ’پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے‘ 16 May, 2006 | کھیل ورلڈ جونیئر سکواش کیلئے پاکستانی ٹیم10 June, 2006 | کھیل جان شیر خان کو جیل بھیج دیا گیا13 July, 2006 | کھیل امر شبانہ نئے چیمپئن21 December, 2003 | کھیل اسکواش: عالمی چیمپئن شپ16 October, 2003 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||