سکواش: شیرون وی کا اعزاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جہانگیر سکواش کمپلیکس واہ میں یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے والا دوسرا ویسپا ویمن سکواش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ملائشیا کی خاتون شیرون وی نے جیت لیا ہے۔ منگل کو کھیلے گئے فائنل میں شیرون وی نے ہم وطن ڈیلا آرنلڈ کو صرف 25 منٹ میں تین سٹریٹ گیمز میں مات دی اور پانچ ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ کی فاتح رہیں۔ شیرون وی نے گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی تھی اور فائنل تک پہنچیں تھیں لیکن فائنل میں انگلینڈ میں مقیم پاکستانی خاتون کھلاڑی کارلا خان سے شکست کھا گئیں تھیں۔ اس بارکارلا خان اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں کیونکہ وہ حال ہی میں کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان فٹ ہو گئیں تھیں۔ شیرون وی نے کہا کہ اگرچہ انہیں یہ ٹورنامنٹ جیت کر بہت خوشی ہوئی ہے لیکن اس بات کا کچھ افسوس بھی ہے کہ کارلا خان ان فٹ ہونے کے سبب یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں کیونکہ اگر وہ مد مقابل ہوتیں تو کھیل زیادہ دلچسپ ہوتا۔
شیرون وی ویمن سکواش کی عالمی درجہ بندی میں 22ویں نمبر پر ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملائشین خواتین کا سکواش کے کھیل میں معیار پاکستانی خواتین سے کافی بہتر ہے کیونکہ پاکستان میں خواتین کو سکواش کھلتے ہوئے صرف تین چار سال ہی ہوئے ہیں ۔ شیرون نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئی ہے۔شیرون وی کے مطابق اس وقت ویمن سکواش کی عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بھی ملائشین خاتون نکول ڈیوڈ ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے اس بین الاقوامی ویمن سکواش ٹورنامنٹ کا مین ڈرا سولہ کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جس میں گیارہ پاکستانی اور پانچ غیر ملکی خواتین تھیں۔ پاکستان کی نمبر دو کھلاڑی ماریہ طور نے تجربہ کار غیر ملکی خواتین کی موجودگی کے باوجود ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جو پاکستانی خواتین کے لیے کافی حوصلہ افزا بات ہے۔ | اسی بارے میں کارلا: پاکستان کی نمائندگی کا حق ملا17.08.2002 | صفحۂ اول درخشاں ماضی،ناتواں حال، مبہم مستقبل09.08.2002 | صفحۂ اول کارلا پاک دستے سے باہر25.07.2002 | صفحۂ اول کھیل گیارہ ستمبر کی زد میں19.01.2003 | صفحۂ اول بشریٰ: مسلسل چیمپیئن02.07.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||