BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 August, 2007, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف کنٹریکٹ پر آمادہ پر عبدالرزاق؟

عبدالرزاق
عبدالرزاق نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد یوسف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردینگے البتہ عبدالرزاق نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر آمادگی کے لئے کرکٹرز کو دس اگست تک کی مہلت دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ ماہ کے مختصروقت کے لئے بیس کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کئے تھے جن میں سے سولہ نے دستخط کردیئے ہیں۔ یونس خان اور دانش کنیریا نے جو اسوقت انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں کنٹریکٹ کو قبول کرلیا ہے البتہ محمد یوسف اور عبدالرزاق دو ایسے کرکٹرز ہیں جنہوں نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ دونوں مختلف وجوہات کے تحت کیمپ سے چلے گئے تھے جس کے بعد انہیں ستمبر میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اعلان کردہ ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا اور دونوں کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی ہورہی تھیں کہ انہیں انڈین لیگ میں کھیلنے کی آفر ہے اور وہ اسی لئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے میں پش وپیش سے کام لے رہے ہیں۔

محمد یوسف کا کہنا ہےکہ انہوں نے جمعرات ہی کو سینٹرل کنٹریکٹ کا مسودہ دیکھا ہے وہ اپنے وکیل سے مشورے کے بعد اس پر جلد دستخط کردینگے۔

محمد یوسف کے برخلاف آل راؤنڈر عبدالرزاق کا معاملہ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے پر ایک ٹی وی انٹرویو میں سلیکٹرز پر سخت تنقید کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل پر آکر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنانے سے عبدالرزاق مشکل میں آسکتے ہیں۔

فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے منیجر کو بتائے بغیر کیمپ چھوڑ کر چلے جانے پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کئے جانے کے معاملے میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ نے ضروری تقاضے پورے کئے بغیر ان پر جرمانہ عائد کردیا انہیں تحریری طور پر کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ کپتان کو بتاکر کیمپ سے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے میڈیا کو یہ اطلاع دی تھی کہ شعیب اختر گردن میں تکلیف کے سبب کیمپ سے چلے گئے ہیں اور ڈاکٹرنے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم انہوں نے اسوقت یہ نہیں بتایا تھا کہ شعیب انہیں بتائے بغیر کیمپ سے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد