عمران فرحت پر جرمانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اووپنگ بیٹسمین عمران فرحت کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کو اپنی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کی بابت فون کال کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی نے پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے ملاقات کے بعد عمران فرحت کو سزا سنائی ہے۔ عمران فرحت پاکستان کے لیے جو اگلا میچ کھیلیں گے اس کی میچ فیس میں سے 50 فیصد بطور جرمانے کے کاٹ لی جائے گی۔ چھ ماہ تک عمران فرحت کے رویہ کا جائزہ لینے کے لیے ان پر پی سی بی کی کڑی نظر رہے گی تا کہ وہ آئندہ ڈسپلن کی کسی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔ پی سی بی نے سزا سنانے سے پہلے عمران فرحت کو اپنے اس عمل کی وضاحت کا پورا موقع دیا۔ پی سی بی کے مطابق عمران فرحت کو کم سزا دی گئی ہے کیونکہ ان کا گزشتہ کا رویہ کافی بہتر رہا ہے اور انہوں نے اپنی اس حالیہ غلطی کی تحریری معافی مانگی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے دی گئی پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ نظم وضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں اپنا نام نہ پا کر عمران فرحت نے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین صلو کو فون کر کے اپنا نام ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ دریافت کی تھی جبکہ عمران فرحت کے سسر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس نے بھی مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی کی اراکین سے ترش کلامی کی تھی۔ |
اسی بارے میں میرا داماد ٹیم میں کیوں نہیں ہے؟08 May, 2007 | کھیل کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے05 May, 2007 | کھیل عمران فرحت کی ٹیم میں واپسی09 January, 2006 | کھیل نہیں، ریلیکس نہیں کرتا: عمران فرحت19 November, 2006 | کھیل ٹیم کا اعلان، آصف نئے نائب کپتان07 May, 2007 | کھیل عمران فرحت کی شاندار سنچری08 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||