BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 November, 2006, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نہیں، ریلیکس نہیں کرتا: عمران فرحت

عمران فرحت
عمران فرحت کا کہنا ہے کہ نصف سنچری کے بعد آؤٹ ہونے کی وجہ یہ نہیں کہ وہ ریلکس کرجاتے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عمران فرحت کو اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ وہ نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے لیکن وہ پرعزم ہیں کہ آئندہ اس خامی پر قابو پالیں گے۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمران فرحت نےتیئس ٹیسٹ میچوں میں دو سنچریاں اور نو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نصف سنچری کے بعد آؤٹ ہونے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ ریلکس کرجاتے ہیں بلکہ وہ اپنے نارمل انداز میں سٹروکس کھیل رہے ہوتے ہیں اور اسی میں وہ وکٹ گنوادیتے ہیں۔

عمران فرحت کا کہنا ہے کہ وہ انضمام الحق اور دوسرے سینئر کرکٹرز سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ کس طرح ہر سچویشن میں بڑی اننگز کے لئے خود کو تیار کرلیتے ہیں۔

عمران فرحت کے خیال میں چوہتر رنز کی اننگز نے انہیں نیا حوصلہ دیا ہے کیونکہ لاہور ٹیسٹ میں وہ بڑا سکور نہیں کرسکے تھے اور انہیں ایک اچھی اننگز کی ضرورت تھی۔

ملتان کی وکٹ کے بارے میں عمران فرحت کا کہنا ہے کہ پہلے دن نئی گیند پر کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن مجموعی طور پر کسی باؤلر نے انہیں پریشان نہیں کیا۔
عمران فرحت کے سسر محمد الیاس بھی ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد