BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہمارے پاس ایک پیسہ نہیں ہے‘

عارف حسن
وزیراعظم صاحب نے کہا کہ اکیڈمیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے: عارف حسن
اولمپک کونسل آف ایشیاء نے اپنے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کے لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) عارف حسن کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب کرلیا ہے۔ عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان سپورٹس ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل( ریٹائرڈ) عارف حسن ملک میں کھیلوں کا مربوط نظام نہ ہونے کے شاکی ہیں۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کا کھیلوں کا بجٹ پاکستان سے بہت زیادہ ہے، وہ اپنے قومی کھیلوں کے انعقاد پر کروڑوں روپے خرچ کررہا ہے جبکہ ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز کے انعقاد کے بعد اس کی نظریں اولمپکس پر ہیں۔

عارف حسن نے کہا کہ بڑے کھیلوں کی میزبانی کا مقصد ملک میں انفرا سٹرکچر تیار کرنا اور اپنے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سامان پیدا کرنا ہوتا ہے جس سے ان کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ لیکن بقول ان کے ’پاکستان میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پاس ایک پیسہ نہیں ہے۔ اس کوئی گرانٹ نہیں ملتی۔ کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کو حکومت کی طرف سے پیسہ سپورٹس بورڈ کے توسط سے ملتا ہے۔‘

کھیلوں کی تعداد میں کمی سے معیار بلند نہیں ہوسکتا بلکہ پورے ملک میں فزیکل کلچر متعارف کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول اگر ہم صرف چار پانچ کھیلوں پر توجہ رکھیں گے تو ساؤتھ ایشین گیمز میں ہم میڈلز ٹیبلز پر افغانستان سے بھی نیچے ہوں گے۔
عارف حسن

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ’اس ٹیلنٹ کا کیا کریں جسے نکھارنے کے لئے اکیڈمیز نہ ہوں۔ میں نے اکیڈمیز کی تجویز پیش کی لیکن وزیراعظم صاحب نے یہ کہہ کر اسے مسترد کردیا کہ اکیڈمیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ شارٹ ٹرم ٹیلنٹ ہنٹ کریں۔‘

لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن کے خیال میں کھیلوں کی تعداد میں کمی سے معیار بلند نہیں ہوسکتا بلکہ پورے ملک میں فزیکل کلچر متعارف کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول اگر ہم صرف چار پانچ کھیلوں پر توجہ رکھیں گے تو ساؤتھ ایشین گیمز میں ہم میڈلز ٹیبلز پر افغانستان سے بھی نیچے ہوں گے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا: ’تین سال کے دوران کھلاڑیوں کی ٹریننگ پرغیرمعمولی توجہ دی گئی ہے۔ اس دوران غیرملکی کوچز لائے گئے اور کھلاڑیوں کو غیرملکی دوروں پر بھیج کر مقابلے کی فضا مہیا کی گئی جس کا نتیجہ اسلام آباد اور کولمبو کے ساؤتھ ایشین گیمز کی عمدہ کارکردگی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔‘

 دو ہزار چودہ کے ایشین گیمز کی میزبانی کا فیصلہ منگل کو کویت میں اولمپک کونسل آف ایشیاء کے اجلاس میں ہونے والا ہے۔ بھارت کا شہر نئی دہلی اور جنوبی کوریا کا شہر اینشاں ان کھیلوں کی میزبانی کے امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ 2004ء میں اسلام آباد میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے اڑتیس طلائی تمغے حاصل کئے تھے جبکہ گزشتہ سال کولمبو میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جیتے گئے طلائی تمغوں کی تعداد اکتالیس رہی تھی۔

ادھر دو ہزار چودہ کے ایشین گیمز کی میزبانی کا فیصلہ منگل کو کویت میں اولمپک کونسل آف ایشیاء کے اجلاس میں ہونے والا ہے۔ بھارت کا شہر نئی دہلی اور جنوبی کوریا کا شہر اینشاں ان کھیلوں کی میزبانی کے امیدوار ہیں۔

اولمپک کونسل آف ایشیاء نےدو ہزار دس کی ایشین گیمز کی میزبانی پہلے ہی چین کے شہرگونگزو کو دے رکھی ہے اور اس سے اگلے ایشیائی کھیلوں کے میزبان کا انتخاب کرنے کے لئے اولمپک کونسل آف ایشیا کے پنتالیس رکن ممالک حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نئی دہلی اس سے قبل1951ء اور 1982ء کے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی بھی کرچکا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے شہر سول 1986ء اور بوسان 2002ء میں ایشین گیمز کا انعقاد کرچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد