نیوزی لینڈ کی پہلی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گریناڈا میں عالمی کپ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی ہے۔ اس لو سکورنگ میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 219 رن بنائے تھے اور اس طرح سری لنکا کو جیتنے کے لیے 220 کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا نے یہ ہدف چھیالیسویں اوور میں پورا کر لیا۔ اس میچ کے بعد عالمی کپ کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا پہلے، سری لنکا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا نے 69 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کے ساتھ دلشن 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جے سوریا چونسٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان جے وردھنے اور سلوا وٹوری کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ جے سوریا اور سنگاکارا کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے ایک سو رن کی شراکت ہوئی تھی۔ سری لنکا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا تھا جب تیس رن پر اپل تھرنگا فرینکلن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پچاس اووروں میں سات وکٹوں پر 219 رن بنائے تھے۔ ان کی اننگز کی خاص بات سٹائرس کی سنچری تھی جنہوں نے 111 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سری لنکا کی طرف سے واس اور مرلی دھرن نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ چار کے سکور پر اس کے پہلے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ واس نے پہلے کپتان سٹیفن فلیمنگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر ٹیلر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دونوں بلے باز کوئی رن نہیں بنا سکے۔ اس کے بعد تیسری وکٹ کی شراکت میں سٹائرس اور فلٹن نے اڑسٹھ بنائے تھے۔ سری لنکا کو اس میچ میں اپنے بالر ملِنگا کی خدمات حاصل نہیں جو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیےگئے۔ نیوزی لینڈ عالمی کپ کے دوسرے راؤنڈ میں اب تک اپنے چاروں میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا نے تین میچ جیتے ہیں اور تیسرے نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم: پی جے فلٹن، سٹیفن فلیمنگ، آر ٹیلر، ایس بی سٹائرس، سی ڈی مک ملن، جے اورم، بی مکلم، ڈی وٹوری، جے فرینکلن، شین بانڈ، ایک آر جِلسپی۔ | اسی بارے میں سری لنکا ملنگا کے بغیر کھیلے گی 11 April, 2007 | کھیل سری لنکا آخری بال پر جیت گیا04 April, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر فاتح 09 April, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ فاتح، کپتان کی سنچری02 April, 2007 | کھیل موج میلہ، ناچ گانا ۔ یہ ہےکرکٹ کا عالمی کپ11 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||