اٹھارہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کرائے گئے تمام ڈوپ ٹیسٹ کلیئر پائے گئے ہیں۔ تاہم یہ سوال اپنی جگہ بدستور برقرار ہے کہ فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ دینگے یا نہیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف کے مطابق اٹھارہ کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں ملائیشین لیبارٹری کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ ان کی رپورٹ کلیئر ہے جبکہ انضمام الحق اور شاہد آفریدی کے پیشاب کے نمونے جمعہ کو لیبارٹری روانہ کیے گئے ہیں۔ شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں سلیم الطاف نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو فی الحال فٹنس کلیئرنس درکار ہے اور ان کے ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہیں گے۔ سلیم الطاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے موقع پر کھلاڑیوں کا ٹارگٹ ڈوپ ٹیسٹ بھی ہوگایعنی واڈا اور ورلڈ کپ منتظمین چاہیں تو کسی بھی کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ کے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل ڈوپ ٹیسٹ کے لیے قرعہ نکالنے کا طریقہ اپنایا جاتا رہا ہے۔ شعیب اختر کے اس بیان کے بعد کہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کے امکانات ففٹی، ففٹی ہیں ان شکوک وشبہات کو تقویت ملی ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ شعیب اختر آئندہ چند روز میں دوبارہ انگلینڈ جارہے ہیں جہاں وہ گھٹنے اور ہمسٹرنگ کی تکلیف کے بارے میں معالج سے مشورہ کریں گے۔ | اسی بارے میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ، متبادل کی اجازت07 February, 2007 | کھیل شعیب غیر یقینی کیفیت کا شکار10 February, 2007 | کھیل پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکل21 February, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کے لیے ڈوپ ٹیسٹ17 February, 2007 | کھیل پاکستان کا مسئلہ فیلڈنگ اور فٹنس21 February, 2007 | کھیل ’ترجیح شعیب اور آصف کو مگر۔۔۔‘23 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||