سڈنی میں انگلینڈ کی تاریخی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 34 رن سے شکست دے کر کامن ویلتھ بینک سیریز جیت لی ہے۔ ایک روزہ میچوں کی اس سہ فریقی سے نیوزی لینڈ پہلے ہی باہر ہوچکا ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا مقررہ اوورز میں یہ ہدف حاصل نہیں کرسکا اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اس نے صرف 152 رن سکور کیے۔ بارش کی مداخلت کے باعث میچ 33 ویں اوور ہی میں ختم ہوگیا اور ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت میچ کافیصلہ انگلینڈ کے حق میں رہا۔ 1997 کے بعد سے یہ انگلینڈ کی بیرون ملک ون ڈے سیریز میں پہلی بڑی فتح ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پال کالنگ وڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رن بنائے۔ موسم کی خرابی کے باعث میچ تین مرتبہ روکنا پڑا اور یوں آسٹریلیا کے لیے میچ جیتنے کا ہدف دو مرتبہ تبدیل ہوا۔ میچ جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو 33 اوورز میں 211 رن درکار تھے تاہم آسٹریلوی ٹیم محض 152 رن بناسکی۔ ان کی جانب سے بریڈ ہاج نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ ان کا سکور 49 رن تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کی چودہ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی ہی زمین پر کھیلی گئی دن ڈے سیریز کا فیصلہ مہمان ٹیم کے حق میں ہوا ہے۔ دوسری طرف انگلینڈ نے 1986-87 کے بعد پہلی مرتبہ اس نوعیت کا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی فتح خاصی غیر متوقع تھی کیونکہ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ نے 0-5 سے ہاری تھی۔ میچ کا آغاز ہی مہمان ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا اور انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر انگلینڈ کا سکور 79 تھا۔تاہم بارش کی مداخلت نے انگلینڈ کے رنز بنانے کی رفتار آہستہ کردی اور 112 رن پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔
کولن وڈاور فلنٹاف کی پارٹنرشپ کافی مضبوط ثابت ہوئی اور انہوں نے سکور میں 97 رن کا اضافہ کیا یوں 40 ویں اوور تک سکور 187 تک پہنچ چکا تھا۔ آسٹریلیا کے گلین میکگرا کا یہ آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔ ان کے کھیل کا اختتام شاندار رہا اور اپنی اننگز کی آخری بال پر انہوں نے پال نکسن کو کیچ آؤٹ کردیا۔ میچ کا آغاز آسٹریلیا کے لیے بھی اچھا ہی رہا اور ان کی اننگز نصف پہنچنے تک دونوں ٹیمیں مقابلے کی ٹکر پر تھیں۔ ابتدائی اوورز میں آسٹریلیا کے سکور کرنے کی رفتار خاصی تیز تھی تاہم بارش کے باعث میچ پھر تعطل کا شکار ہوا جس کے بعد آسٹریلیا کی کارکردگی گرتی چلی گئی اور میچ انگلینڈ کے حق میں جاتا دکھائی دینے لگا۔ تاہم آسٹریلیا کے ہاج اور شین واٹسن کی قدرے بہتر کارکردگی نے آسٹریلیا کے سکور کو ایک مرتبہ پھر کچھ سہارا دیا۔ لیکن یہ سہارا بھی عارضی ثابت ہوا اور آسٹریلیا کی آٹھ وکٹیں گر گئیں۔ ایک مرتبہ پھر بارش میچ پر اثر انداز ہوئی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بقیہ دو وکٹیں لینے کی مہلت نہ مل سکی۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 152 رن تھا۔ یوں میچ 33 ویں اوور میں ختم ہوگیا اور فیصلہ انگلینڈ کے حق میں رہا۔ اس سے قبل اس سیریز کے پہلے فائنل میں انگلینڈ نے کالن وڈ کی ایک سو بیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا کوچار وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ | اسی بارے میں پہلا فائنل، آسٹریلیا کی شکست09 February, 2007 | کھیل سڈنی: آسٹریلیا کی ایک اور فتح21 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی ہار کا سلسلہ جاری19 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی پہلی کامیابی 16 January, 2007 | کھیل پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی شکست12 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||