BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 November, 2006, 15:00 GMT 20:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو پاکستانی باکسروں پر پابندی

اگست میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں دونوں باکسرز نے طلائی تمغے جیتے تھے
پاکستان کے باکسرز مہراللہ اور فیصل کریم پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں چھ چھ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ دونوں بالسر آئندہ ماہ دوحا قطر میں ہونے والی ایشین گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مہراللہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ہیں اور وہ پر امید تھے کہ دوحا میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت جائیں گے۔

اس سال اگست میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں دونوں باکسرز نے طلائی تمغے جیتے تھے تاہم ان کے ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے۔

مہراللہ اور فیصل کریم کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اپنی صفائی کے لیے کولمبو جانا پڑا جہاں وہ متعلقہ حکام کو مطمئن کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری شکیل درانی کے مطابق مہراللہ اور فیصل کریم کی جگہ ذاکر حسین اور ساجد راجہ کو ایشین گیمز میں نمائندگی کے لیے پاکستانی باکسنگ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

شکیل درانی نے بتایا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں مہراللہ اور فیصل کریم کے خلاف مزید کارروائی کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دوسال قبل اسلام آباد میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں فیصل کریم کے بھائی نعمان کریم بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے تھے اور ان سے نہ صرف طلائی تمغہ واپس لے لیا گیا تھا بلکہ ایک سال کی پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد