پاکستان کی نو وکٹوں سے کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کامیابی کی راہ میں حائل برائن لارا کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی بساط لپیٹنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی اور اس نے لاہور ٹیسٹ نو وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ ویسٹ انڈیز جسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے279 رنز درکار تھے چوتھے دن 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ عمر گل چار وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد نذیر نے تین جبکہ کنیریا اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے13 رنز درکار تھے جو اس نےمحمد حفیظ کی وکٹ گنواکر بنالیئے۔ بحیثیت کپتان انضمام الحق کی یہ 26 ویں ٹیسٹ میں ناویں کامیابی ہے جبکہ چھیالیسوں ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے برائن لارا کی یہ چھبیسویں شکست ہے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں برائن لارا کی سنچری کے بعد دوسری قابل ذکر کارکردگی شیونرائن چندر پال کی طرف سے دیکھنے میں آئی جنہوں نے81 رنز سکور کیے لیکن ان کی مزاحمت بھی شکست کو پرے دھکیلنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ ویسٹ انڈیز کی بدقسمتی یہ بھی رہی کہ اس ٹیسٹ
برائن لارا جب موڈ میں ہوں تو حریف بولر کے لیے ان پر حاوی ہونا ممکن نہیں رہتا۔ پاکستانی بولرز کے ساتھ بھی کم و بیش یہی صورتحال رہی۔اسٹروکس کو فٹ ورک اور ٹائمنگ سے خوبصورتی کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کپتان نے پاکستانی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سنچری کی خواہش کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ یہ ان کی تینتیسویں ٹیسٹ سنچری تھی اس طرح وہ سچن تندولکر35 اور سنیل گاوسکر34 کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اڑتالیس کے سکور پر عمر گل کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ ڈراپ کرکے لارا کو سنچری کا بھرپور موقع فراہم کردیا۔ لارا انیس چوکوں کی مدد سے122 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ برائن لارا اور چندر پال نے پانچویں وکٹ کے لیے137 رنز کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی آخری 6 وکٹیں سکور میں صرف53 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ پاکستانی کلوز فیلڈنگ خاصی کمزور رہی۔ عمران فرحت نے حفیظ کی گیند پر براوو کا صفر پر کیچ ڈراپ کیا۔چھ رنز پر ڈیو محمد کنیریا کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہونے سے بچے جبکہ شیونرائن چندرپال کو 56 کے اسکور پر کامران اکمل نے کنیریا کی گیند پر اسٹمپڈ کرنے کا موقع گنوادیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19 نومبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم: عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، دانش کنیریا، عبدالرزاق، شاہد نذیر، عمر گُل اور کامران اکمل۔ |
اسی بارے میں ویسٹ انڈیز شدید مشکل میں13 November, 2006 | کھیل محمد یوسف وکٹ سے ناخوش12 November, 2006 | کھیل اعتماد بحال ہوچکا: اکمل13 November, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز کی تین وکٹیں گِر گئیں 13 November, 2006 | کھیل لارا بمقابلہ انضمام، پہلا ٹیسٹ لاہور میں10 November, 2006 | کھیل پاکستان کو ہرانے کا اچھا موقع ہے، لارا10 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||