پاکستان کو ہرانے کا اچھا موقع ہے، لارا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا اس بارے میں قطعاً پریشان نہیں کہ ایک شاندار ماضی کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ کو برے دنوں کا سامنا رہا ہے لیکن وہ مستقبل پر نظریں رکھے ہوئے ہیں اور ان کے خیال میں ویسٹ انڈیزکے پاس پاکستان کو شکست دینے کا اچھا موقع ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہفتے سے لاہور میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہونے والی ہے۔ اس نے پاکستان کی سرزمین پر صرف ایک ٹیسٹ سیریز جیتی ہے اور برائن لارا کہتے ہیں کہ موجودہ ٹیم بھی یہ کارنامہ دوبارہ انجام دے سکتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی اور انفرادی اننگز کے عالمی ریکارڈ ہولڈر برائن لارا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے دباؤ میں مشکلات سے دوچار ہونے کی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔ برائن لارا اس خواہش کے باوجود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے ۔ اپنی ٹیم کے بارے میں ویسٹ انڈین کپتان کہتے ہیں کہ اس میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی نہیں ہیں لیکن کسی بھی چیلنج کے لیے وہ تیار ہیں۔ لارا کے مطابق پانچ دن تک مستقل مزاجی کے ساتھ کھیل کر پاکستان کو وہ ہراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں عمدہ کارکردگی سے ان کی ٹیم کو جو اعتماد ملا ہے وہ کوشش کرینگے کہ اسے ٹیسٹ میں بھی بروئے کار لایا جائے۔ برائن لارا کا کہنا ہے کہ گوکہ اس وقت ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر ون ڈے پر تمام ٹیموں کی نظر ہے لیکن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی بڑی اہمیت ہے۔ | اسی بارے میں ’لارامجھ سے بہتر کھلاڑی ہیں‘07 November, 2006 | کھیل لارا بمقابلہ انضمام، پہلا ٹیسٹ لاہور میں10 November, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ گیا02 November, 2006 | کھیل دل چاہتا ہے کھیلتا ہی رہوں: انضمام10 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||