پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے مینیجر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور میچ ریفری طلعت علی کو ظہیرعباس کی جگہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کر دیا ہے۔ 56 سالہ طلعت علی پاکستان کی طرف سے 10 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے10 ٹیسٹ اور26 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھی فرائض انجام دیئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ظہیرعباس کی جگہ طلعت علی کی تقرری کو معمول کے مطابق قرار دیا ہے اور پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ 27 اور28 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے موقع پر ظہیرعباس کی موجودگی ضروری ہوگی لہذا نئے مینیجر کی تقرری کی گئی ہے۔ لیکن تجزیہ نگار ظہیر عباس کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کو اوول ٹیسٹ قضیئے کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ٹیم منیجمنٹ صورتحال کو صحیح طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہی۔ ظہیرعباس سری لنکا کے دورے میں پاکستانی ٹیم کے مینیجر بنائے گئے تھے لیکن ابوظہبی میں بھارت کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سلیم الطاف مینیجر بن کر دورے پر چلے گئے تاہم ظہیرعباس کو انگلینڈ کے دورے کے لیئے ایک بار پھر مینیجر کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔ اخباری اطلاعات کے مطابق سلیم الطاف انگلینڈ کے دورے میں بھی طلعت علی کو مینیجر بنانے کے خواہش مند تھے جو ان کے دیرینہ ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں انضی کا ’پیر پر کلہاڑی مارنا‘12 September, 2006 | کھیل یوراج پہلے میچ سے باہر12 September, 2006 | کھیل ایجبسٹن:انگلینڈ کی فتح، سیریز برابر10 September, 2006 | کھیل انضمام الحق کی کپتانی برقرار06 September, 2006 | کھیل پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل بال ٹیمپرنگ تنازعہ: میچ اورسیریزختم20 August, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر: متنازع فیصلوں کے بادشاہ 21 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||