BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوراج پہلے میچ سے باہر
یوراج سنگھ نے گزشتہ سال چار سنچریاں بنائی تھیں
کوالالمپور میں جمعرات سے شروع ہونے والے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ علالت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے۔

چوبیس سالہ یوراج سنگھ بخار ہونے کی وجہ سے جمعرات کو ہی کوالالمپور پہنچیں گے جب ان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گی۔

یوراج سنگھ گزشتہ سال بہترین کارکردگی کی بنا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک اہم جز بن گئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ایک روزہ میچوں کی سات سنچریوں میں سے چار سنچریاں بنائیں تھیں۔

بھارت کی ٹیم اس سہ ملکی ٹورنامنٹ کوجس میں ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی شرکت کر رہی ہے چیمپیئن ٹرافی کی تیاری کے لیئے استعمال کر رہا ہے۔ چیمپیئن ٹرافی اگلے مہینے سے بھارت ہی میں کھیلی جانے والی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو سچن تندولکر کی طویل علالت کے بعد ٹیم میں شمولیت سے کافی تقویت ملی ہے۔

اس سال مارچ میں انگلینڈ کے دورے کے بعد سے سچن تندولکر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی میچ میں شامل نہیں ہو سکیں ہیں۔ سچن تندولکر ایک روزہ میچوں میں دنیا کے سب سے کامیاب ترین بلے باز ہیں انہوں نے اب تک چودہ ہزار ایک سو چھیالیس رنز بنائے ہیں جس میں انتالیس سنچریاں بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایک پریکٹس میچ میں انہوں نے تراسی گیندوں پر ایک سو ایک رن بنائے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گریگ چیپل کے مطابق سچن تندولکر بہت بہتر نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچن کی طرف سے انہیں اب کوئی پریشانی نہیں ہے۔

کوالالمپور میں ہونے والے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچ کھیلیں گی جس کے بعد چوبیس ستمبر کو دو بہتریں ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
گنگولی ٹیم سے پھر باہر
03 September, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد