’مرچ مصالحے کے کھانوں سے پرہیز‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں بیڈمنٹن کے مقابلوں میں تین طلائی تمغے حاصل کرنے والی بھارتی بیڈمنٹن سٹار جوالا گتہ کی فٹنس کا راز مرچ مصالحے والے کھانوں سے پرہیز ہے۔ جوالا گتہ کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے جہاں کی مزے دار بریانی بہت مشہور بیڈمنٹن جوالا کے لیئے گھر کی بات ہے۔ اُن کے شوہر چیتن آنند بھی بیڈمنٹن کے مشہور کھلاڑی ہیں اور اس وقت عالمی رینکنگ میں بیسویں نمبر پر ہیں۔ آنند نے بھی دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں دو گولڈ میڈلز جیتے۔ جوالا گتہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کا جنون ہے لیکن بیڈمنٹن کو بھی بہت پذیرائی ملتی ہے۔ گوکہ سپانسرشپ اتنی زیادہ نہیں ہے لیکن حکومت اور ایسوسی ایشنز کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے اسی لیئے بھارتی کھلاڑی ہر بڑے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں نظر آئیں گے۔ جوالا گتہ کہتی ہیں کہ بھارتی کھلاڑی اس وقت بین الاقوامی مقابلوں میں اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے دجو والیا کے ساتھ دو ٹورنامنٹس جیتے۔ کامن ویلتھ گیمز میں عالمی نمبر پانچ کو شکست دی۔ جوالا گتہ کا کہنا ہے کہ انہیں بیڈمنٹن کا شوق والدہ سے ہوا جو چینی ہونے کی وجہ سے اس کھیل کو بہت پسند کرتی ہیں اور ویسے بھی اگر کسی لڑکی کو بیڈمنٹن کھیلتے دیکھا جائے تو بہت اچھا لگتا ہے اس میں بڑی نزاکت اور خوبصورتی دکھائی دیتی ہے۔ مردوں کے کھیل میں ایسا نہیں ہے۔ ان کے کھیل میں تیز شاٹس اور سختی دکھائی دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ نوجوان ہیں اور کم ازکم چار سال آسانی سے انٹرنیشنل بیڈمنٹن کے مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔ اگر کارکردگی اور فٹنس اچھی رہی تو یہ عرصہ لمبا ہوسکتا ہے۔ فی الحال آنے والے چار سال ان کے لیئے بہت اہم ہیں۔ جوالا کو بیجنگ اولمپکس کا بھی شدت سے انتظار ہے۔ چین میں ان کے رشتے دار رہتے ہیں۔ جوالا کو یقین ہے کہ جب کورٹ میں اتریں گی تو وہ ان کی حمایت کریں گے۔ |
اسی بارے میں ساؤتھ ایشین گیمز کا اختتام28 August, 2006 | کھیل سیف طلائی: انڈیا113، پاکستان 41 27 August, 2006 | کھیل تیراکی، بھارت کے32 گولڈ میڈلز24 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز 18 اگست سے 14 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز، تیاریاں شروع04 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||