BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 September, 2006, 09:09 GMT 14:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایجبسٹن:انگلینڈ کی فتح، سیریز برابر
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی سیریز میں بڑا سکور نہیں کر سکے
ایجبسٹن میں ہونے والے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز برابری پر ختم کر دی ہے۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ نے پاکستان کی 154 رنز کا جواب میں عمدہ آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ تیئیس کے مجموعی سکور پر گری۔انچاس کے سکور انگلینڈ کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

انگلینڈ کا سکور جب 102 رنز پر پہنچا تو شاہد آفریدی نے کیون پیٹرسن اور ڈیلرمپل کو ایک ہی اوور میں آؤٹ کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔عبدالرزاق نے دو وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جیت کے امکانات پیدا کر دیئے لیکن انگلینڈ کے نوجوان کھلاڑی یارڈلے اور ساجد محمود نے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ایجبسٹن کے اس ایک روزہ میچ میں پچاس اووروں میں نو وکٹوں پر ایک سو چون رن بنائے تھے۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان نے سب سے زیادہ سینتالیس رن بنائے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ کی طرف سے ساجد محمود، ڈیلرمپل اور کالنگوڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور عمران فرحت نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور انہوں نے ساڑھے بارہ اووروں میں پینتالیس رن بنائے جب عمران فرحت رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے۔

تیسرے اوور میں ایک بال عمران فرحت کے بلے کو چھو کر وکٹوں کے پیچھے گئی لیکن وکٹ کیپر تک پہنچے سے پہلے ٹھپا کھا گئی اور اس سے اگلی گیند پہلی سلپ کے پاس سے گزرگئی۔

سیریز میں اب تک انگلینڈ نے ایک اور پاکستان نے دو میچ جیتے ہیں۔

انگلینڈ:
اینڈریو سٹراس، ایڈ جوائس، این بیل، کیون پیٹرسن، پال کالنگوڈ، جیمی ڈیلرمپل، مائیکل یارڈی، کرس ریڈ، ساجد محمود، جان لوئیس، سٹورٹ براڈ۔

پاکستان:
انضمام الحق، عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نویدالحسن، محمد آصف، راؤ افتخار انجم۔

اسی بارے میں
پاکستان: 265 پر آٹھ آؤٹ
05 September, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد